واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چارسدہ، اسفندیار ولی خودکش حملے میں‌بال بال بچ گئے، حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-08, 06:53 PM   #1
چارسدہ، اسفندیار ولی خودکش حملے میں‌بال بال بچ گئے، حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 02-10-08, 06:53 PM

چارسدہ...چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کے حجرے میں خودکش حملہ ہوا جس میں ان کے محافظ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چارسدہ کے ولی باغ میں لو گوں کی بڑی تعداداے این پی کے سربراہ اسفند یارولی سے عید ملنے کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران ان کے حجرے میں نامعلوم شخص نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اللہ اکبر کا نعرہ لگاکر اندر کی جانب بھاگا ۔ اس دوران اسفند یا رولی کے محافظ اور پولیس نے ان پر دونوں جانب سے فائرنگ کی جس پر وہ زخمی ہو کر نیچے گرا اس دوران ایک دھماکا ہوا جس سے اسفند یاردلی کا محافظ سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اسفند یار 20فٹ کے فاصلے پر موجود تھیتاہم وہ اس حملے میں محفو ظ رہے ہیں۔آئی جی سرحد ملک نوید نے دھماکے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسفند یار ولی بخیریت ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسفندیار ولی اپنے اہل خانہ سمیت ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل ہوگئے۔

ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ انتہاپسندوں کوحملے کابھرپورجواب دیں گے ۔پختوانخواہ کی سرزمین پرانتہاپسندوں کو قابض نہیں ہونے دیں گے ۔ولی باغ میں بم حملے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسفندیارولی نے کہاکہ اے این پی انتہاپسندی کے خلاف اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ صرف ان لوگوں سے مذاکرات ہوں سکتے ہیں جوہتھیارپھینک کرحکومت کی عمل داری کوتسلیم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑاہے ۔جب تک اےاین پی کاایک کارکن بھی زندہ ہے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گےعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے ایسے سو خدکش حملے بھی ہمیں اپنے اصولوں سے نہیں ہٹا سکتے ہم اپنی دھرتی کو دہشتگردوں کے حوالے ہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اے ،ایں ،کا آخری کارکن کے زندہ رہنے تک ہم اپنی سیاست کے اصولوں کو تبدیل نہٰں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میں رہوں یا نہ رہوں ہم دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا کون سا طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ اے ایں پی باچا خان کے عدم تشد کے فلسفے پر عمل پیرا رہے گی۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 216
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, منتقل, اکبر, اللہ, اسلام, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, سیاست, شخص, عید, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الکمونیا میں‌تو ایسا نہیں‌ہوتا ”پارٹ 2“ میاں شاہد گپ شپ 16 11-03-11 07:44 AM
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
جیل نما ریستوران۔ لوگ قیدخانوں‌میں‌کھانہ کھاتے ہیں‌ جاویداسد دلچسپ اور عجیب 1 02-10-10 04:43 PM
عالمی منڈی میں‌خم تیل کی تیل80ڈالر --- ڈالر کے مقابلے میں‌روپے کی قدر میں‌اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:37 PM
جنہیں‌میں‌ڈھونڈتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 0 03-04-08 06:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger