|
چارملکی ٹوئینٹی 20، پاکستان آج سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گا

11-10-08, 02:31 PM
چارملکی ٹوئینٹی 20، پاکستان آج سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گا
جیو ٹی وی رپورٹ
ٹورنٹو....کینیڈا میں جاری چار ملکی ٹوئینٹی 20 ٹورنامنٹ میں آج پاکستا ن اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیل رہا ہے میزبان کینیڈا کی ٹیم زمبابوے کا سامنا کرے گی ۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ،پہلے میچ میں میزبان کینیڈا کا مقابلہ زمبابوے سے ،جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کاسامنا سری لنکا کی ٹیم سے ہوگا ،گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے میں پاکستان نے کینیڈا کو 35 رنز سے شکست دی ،پاکستا ن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سات وکٹ کے نقصان پر 137رنز اسکور کئے ۔پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،یہ ٹوئینٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں سلمان بٹ کی پہلی نصف سینچری تھی ،جواب میں کینیڈا کی ٹیم مققرہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 102رنز بنا سکی ۔ طویل عرصہ بعد ٹیم میں واپس آنے والے شعیب اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے گیارہ رنز کے عوض دو کھلاٹیوں کو آؤٹ کیا ،،سلمان بٹ کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،،،کل کھیلے گئے ایک اور میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو پانچ وکٹ سے شکست دی ۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|