|
چارٹر آف ڈیمانڈ ز اپوزیشن کو متحد کرتا نظر نہیں آتا

08-12-07, 11:12 AM
اسلام آباد (نسیم زہرہ) تمام سیاسی جماعتیں 8جنوری کا الیکشن لڑیں گی یہ اور بات ہے کہ اس ضمن میں پیشرفت نظر نہیں آ رہی جب کہ وکلاء کا عدلیہ اور آئینی جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ بھی صدر مشرف کی حکومت پر دباؤ بنتا نظر نہیں آ رہا کیونکہ سیاسی جماعتوں کو یہ مطالبہ چارٹر آف ڈیمانڈز کا بنیادی مطالبہ قرار دینے پر مجبور نہیں کر سکا اور ایسا لگتا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈز اپوزیشن کو متحد اور اس کے نتیجے میں صدر مشرف کی حکومت پر دباؤ کا باعث نہیں بن سکے گا 48گھنٹے کی اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے شہری قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی بحالی کے لئے اپنی ذمہ داری سنبھالیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جس کے نتیجہ میں ججوں کی بحالی کے لئے جو دباؤ بن چکا تھا وہ ختم ہو جائے گا البتہ دونوں جماعتیں اپنی انتخابی مہم جس کے لئے اب 28دن رہ گئے ہیں، معزول ججوں کی بحالی پر مرکوز رکھیں گی اور انتخابات میں اگر دھاندلی ہوتی ہے اور مسلم لیگ (ق)کی حکومت بنتی ہے تو حکومت کے خلاف زبردست سیاسی تحریک چل سکتی ہے ۔ دریں اثناء عمران خان اور اعتزاز احسن کے ساتھ شہری علاقوں میں ابھرنے والا طبقہ ججوں کی بحالی کا مسئلہ زندہ رکھے گا ۔ میڈیا میں صحیح معلومات فراہم اور تجزیے کر سکے گا جب کہ طلبہ اور مقامی کارکنوں کی تحریک سے حکومت کا سیاسی جواز سوالیہ نشان بنا رہے گا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|