واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چار صدور سمیت متعدد نامور شخصیات کو قبول اسلام کی سعادت ملی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-10, 05:09 AM   #1
چار صدور سمیت متعدد نامور شخصیات کو قبول اسلام کی سعادت ملی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 26-10-10, 05:09 AM

قائد اعظم کی اہلیہ ، صدر قازقستان، صدر گبون عمر بونگھ، برطانوی صحافی ایوان رڈلے مشرف بہ اسلام ہوئے

لاہور (صابر شاہ ) سابق برطانوی وزیر ٹونی بلیئر کی سالی نورین بوتھ تاریخ میں اسلام قبول کرنے کی پہلی مثال نہیں ہیں بلکہ لورین سے قبل متعدد نامور شخصیات قبول اسلام کی سعادت حاصل کر چکی ہیں، پرانا مذہب ترک کرکے نیا مذہب اختیار کرنے والوں میں چار صدور بھی شامل ہیں، تاہم ان میں سے دو اپنے اپنے سیاسی مقاصد اور مصلحتوں کے تحت اسلام سے منحرف ہوگئے۔ قازقستان کے موجودہ صدر نور سلطان نذر بائیوف اور گبون کے صدر عمر بونگھ کے قبول اسلام سے گبون میں تیزی سے اسلام پھیلا۔ ارجنٹائن کے سابق صدر کارلوس مینم کی پرورش بطور مسلمان ہوئی، تاہم وہ اپنے سیاسی مقاصد کی وجہ سے مسیحی بن گئے۔ اسی طرح بینن کے صدر میتھیو بھی اپنی سیاسی مصلحتوں کے تحت اسلام قبول کرنے کے بعد منحرف ہو گئے۔ اسلام قبول کرنے والی دیگر عالمی شہرت یافتہ شخصیات میں ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن محمد علی کلے، مائیک ٹائی سن (مالک عبدالعزیز) شامل ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی دوسری اہلیہ رتن پٹیٹ نے بھی زرتش مذہب ترک کرکے اسلام قبول کر لیا۔ پاکستانی کرکٹ سٹار محمد یوسف (پہلے یوسف یوحنا) نے 2005ء، طالبان کی قید سے رہائی پانے والی برطانوی خاتون صحافی ایوان رڈلے نے 2003ء میں اسلام قبول کیا۔ 1930ء کی دہائی میں معروف شاعر فیض احمد فیض سے شادی کرنے کے بعد ان کی اہلیہ ایلس فیض نے بھی اسلام قبول کیا۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان بھی مسلمان ہو گئیں۔ بھارتی اداکاروں سیف علی خان، سوہا علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان سے شادی کے بعد مسلمان ہو گئیں۔ بھارت کی سپر فلمسٹار دیویا بھارتی (اسلامی نام ثنائ) نے پروڈیوسر ساجد سے شادی کے بعد 20 مئی 1992ء کو اسلام قبول کر لیا، 1993ء میں دیویا بھارتی کی موت آج بھی ایک اسرار ہے۔ معروف بھارتی گلوکار کشور کمار (عبدالکریم ) بھی بالی وڈ کی سٹار مدھو بالا سے شادی کے بعد 1960ء میں مسلمان ہو گئے۔ مدھو بالا مسلمان تھیں اور ان کا نام ممتاز بیگم جہان دہلوی تھا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمن (اللہ رکھا رحمان) بھی 1989ء میں ہندو مت ترک کرکے حلقہ بگوش اسلام ہوئے، اے آر رحمان کی والدہ کا تعلق مسلمان گھرانے سے تھا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-10-10), شمشاد احمد (26-10-10), عبدالقدوس (26-10-10)
جواب

Tags
ہندو, پاکستان, پاکستانی, وزیر, قید, قائداعظم, موت, موجودہ, آج, اللہ, اسلام, اسلامی, ترک, خان, طالبان, علی, عمران, عمران خان, عالمی, عبدالکریم, عبدالعزیز, صابر, صحافی, صدور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکایت شیخ سعدی زارا اردو ادب سے اقتباسات 1 03-02-11 04:19 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
پاکستان کو دولخت کرنے والی اندراگاندھی سمیت 100 شخصیات کا انعام جاویداسد خبریں 5 24-08-10 02:40 PM
طیارہ حادثہ،2امریکیوں سمیت متعدد اہم شخصیات جاں بحق: پاکستانی خبریں 2 29-07-10 12:16 AM
میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں،4 ریٹائرڈ جر نیلوں سمیت 75 نمائندہ شخصیات کی قرار داد خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger