واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چترال:چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کا حملہ، 25 اہلکار ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-11, 07:30 PM   #1
چترال:چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کا حملہ، 25 اہلکار ہلاک
زبیرافتحار زبیرافتحار آف لائن ہے 27-08-11, 07:30 PM

خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع چترال میں حکام کا کہنا ہے کہ مُسلح شدت پسندوں نےسکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پچییس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار عالم پناہ کے مطابق، شہید ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار، پانچ بارڈر پولیس کے اہلکار اور چترال سکاؤٹس کے سولہ اہلکار شامل ہیں۔ پولیس اہلکار کے مطابق جوابی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب تحصیل دروش کے علاقے آروندو میں افغان سرحد کے نزدیک واقع چیک پوسٹ پر حملے سے کمرے میں آگ لگ گئی جہاں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا جس کے باعث کئی سکاؤٹس جل کر شہید ہوگئے۔

سوات، دیر اور باجوڑ کے طالبان افغانستان کےصوبے کنٹر اور نورستان میں مولوی فضل اللہ اور مولوی فقیر محمد کی نگرانی میں منظم ہو رہے ہیں۔افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پرحملے ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر

تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ کے ترجمان سراج الدین نے بی بی سی کو ٹیلی فون کر کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے تین سکاؤٹس چوکیوں پر حملہ کیا۔ طالبان ترجمان نے ستر اہلکارروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ سات اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیاگیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوات، دیر اور باجوڑ کے طالبان افغانستان کے صوبے کنٹر اور نورستان میں مولوی فضل اللہ اور مولوی فقیر محمد کی نگرانی میں منظم ہو رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پرحملے ہو رہے ہیں اور بارہا افغان حکومت اور نیٹو کی اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

چترال پولیس کے اہلکار کے مطابق افغان سرحد کے قریب بارڈر پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر مُسلح شدت پسندوں نےحملہ کیا اور حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ مُسلح شدت پسند افغان طالبان معلوم ہو رہے تھے جو اس واقعہ کے بعد سرحد پار چلےگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد سکاؤٹس فورس اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اغواء کار ریٹائرڈ کرنل کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔البتہ پولیس نے قریبی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی شروع کی ہے۔

چترال میں شدت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اور اس سے پہلے سوات اور قبائلی علاقوں میں چیک پوسٹوں پر کئی بار حملے ہوچکے ہیں جن میں درجنوں اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن چترال کو ایک پُرامن علاقہ سمھجا جاتا تھا۔
ریٹائرڈ کرنل کا اغواء اور شہید

کوہاٹ میں نامعلوم مُسلح شدت پسندوں نے ایک ریٹائرڈ کرنل کو اغواء کے بعد شہید کردیا ہے۔ جبکہ اغواء کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا ہے۔

پولیس اہلکار محمد صدیق نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈیفینس کے علاقے میں ریٹائرڈ کرنل شکیل فجر کی نماز پڑھ کر گھر واپس جارہے تھے کہ گھر کے قریب سے نامعلوم مُسلح افراد نے انہیں اغواء کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے اغواء کاروں کا پیچھا کیا تو انہوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اغواء کار ریٹائرڈ کرنل کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔البتہ پولیس نے قریبی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی شروع کی ہے۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

Last edited by زبیرافتحار; 27-08-11 at 07:40 PM..

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 125
Reply With Quote
پرانا 27-08-11, 07:34 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,667
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چترال:چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کا حملہ، 25 اہلکار شہید
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-08-11, 11:22 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 155
کمائي: 2,854
شکریہ: 5
75 مراسلہ میں 126 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان ظالموں نے پاکستان کو تباہی کے کس موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
اجل کنول آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فون, فوج, کردیا, گھر, گئی, پہلے, پولیس, پوسٹ, پاکستان, چھوڑ, چیک, نماز, چار, معلوم, اللہ, اغوا, توجہ, سات, شروع, ضلع, طالبان, علاقہ, علاقے, عالم, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دہشت گردوں کا ایک اور چیک پوسٹ پر حملہ کلمہ حق خبریں 0 08-06-11 11:30 PM
نئی پوسٹ بنانا سیکھیں [نئے آنے والوں کے لیئے] shafresha عمومی بحث 28 02-03-11 11:00 PM
سانحہ سیالکوٹ ورثا کا دونوں مقتول بھائیوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار جاویداسد خبریں 3 15-12-10 08:55 AM
پوسٹ کو کسی دوسرے سیکشن میں منتقل کیسے کروں ؟ مسافر Ask Experts ماہرین کی رائے 4 06-08-09 03:24 PM
مہمند ایجنسی : سیکورٹی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کا ہتھیاروں سے حملہ عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger