واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چلوچلو، ساہیوال جیل چلو!! ......آن دا ریکارڈ…جبار مرزا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-01-11, 01:04 PM   #1
چلوچلو، ساہیوال جیل چلو!! ......آن دا ریکارڈ…جبار مرزا
رضی رضی آف لائن ہے 26-01-11, 01:04 PM

ساہیوال جیل کے سارے کے سارے قیدی استاد ہیں یا طالب علم، جو خواندہ ہیں وہ پڑھاتے ہیں اور جو ناخواندہ ہیں وہ پڑھتے ہیں، یوں وہ ہیڈماسٹر، پی ٹی سر، وائس پرنسپل اور پرنسپل کے عہدے سنبھالے قید کاٹ رہے ہیں جس تیزی سے اس جیل کا تعلیمی ماحول فروغ پا رہا ہے گمان غالب ہے کہ بہت جلد کسی کو وائس چانسلر بھی نامزد کرنا پڑے گا، تعلیم بالغاں اور روائتی تعلیمی نصاب الغرض وہاں پہلی سے سولہویں تک کلاسیں جاری ہیں۔
ووکیشنل ٹریننگ اور ویلڈنگ کورسز کے علاوہ جب مجھے بتایا گیا کہ الیکٹریکل اور الیکٹرونک انجینئر بننے کی ساری سہولتیں بھی یہاں موجود ہیں ۔جیل میں چارہزار مسلمان اور ستائیس غیرمسلم قیدی ہیں جن میں چالیس خواتین بھی شامل ہیں۔ نماز کی پابندی کرنے والے کو قید میں رعائت دی جاتی ہے، غیرمسلموں کو عبادت کی سہولتیں بھی میسر ہیں، ہرمسلمان قیدی پر روزانہ دوسومرتبہ درود شریف پڑھنا لازم ہے، اس سے زیادہ پڑھنے والے کو قید میں چھوٹ ملتی ہے، روزانہ ایک جگہ سارا درودشریف جمع کیا جاتا ہے اور پھر جہلم کی تحصیل دینہ کے موضع چک عبدالخالق میں سید حسنات احمد کمال کے پاس جمع کرا دیا جاتا ہے جو درودشریف کے ورلڈبنک کے سرپرست ہیں، ساہیوال کی اس جیل کے تعلیمی نظام کے انچارج ڈپٹی جیلر شیخ محمد اکرام نے مجھے بتایا کہ درودشریف کا کمال یہ ہے کہ جو قیدی یہاں سے رہا ہوتا ہے وہ دوبارہ کبھی جیل میں مجرم کے طور پر نہیں آیا، شیخ اکرام کو جیل میں درودشریف کے اجراء کی تاکید مسجد نبوی میں ندیم پیرزادہ نے کی تھی جو ان دنوں ڈیرہ غازی خان میں جیلر تھے اور آج کل لاہور کے ایم، اے، او کالج میں پروفیسر ہیں۔ساہیوال جیل کے حفاظتی عملے کی تعداد چارسو ہے، تین ڈپٹی جیلر جن میں شیخ اکرام کے علاوہ حاجی مظہر وحید اور افضل جاوید دلاور شامل ہیں جبکہ بارہ اسسٹنٹ جیلر اور ایک جیلر کامران انجم ہیں، مذہبی تعلیمی پروگرام کے انچارج قاری عبدالعزیز ہیں، ملتان انٹرمیڈیٹ بورڈ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، مدرسہ حافظ نذر محمد لاہور اور جمعیت تعلیم القرآن کراچی سے جیل مذکورہ کی وابستگی یا الحاق ہے، امتحانات کے دنوں میں جیل امتحانی مرکزبنی ہوتی ہے، جیل میں لائبریری بھی ہے جسے نادر و نایاب کتابیں پہچانے کا بیڑہ لاہور سے ملک مقبول احمد نے اٹھایا ہے۔ وہ قیدی جو سزا ختم ہونے کے بعد جرمانہ ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے جیل میں پڑے رہتے ہیں، انہیں لاہور کے علامہ عبدالستار عاصم جو خود کئی کتابوں کے مصنف وموٴلف ہیں، رانا فضل الرحمن فاؤنڈیشن کی طرف سے جرمانہ ادا کرکے چھڑاتے رہتے ہیں۔
پنجاب کی بتیس جیلوں میں سے صرف ساہیوال اور فیصل آباد کی جیلوں میں تعلیمی میدان میں مقابلہ جاری ہے پنجاب کے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کوکب ندیم وڑائچ کو دیگر جیلوں کے ماحول پر بھی توجہ دلانی چاہئے۔
ساہیوال جیل کی دیگر خوبصورت باتوں میں سے ایک بہت ہی خوبصورت بات یہ ہے کہ وہاں جھوٹ کوئی نہیں بولتا، عملہ بھی اور قیدی بھی، سچ جیل کی بنیادی شناخت اور اصول ہے، ہمارے آج کے سیاستدان حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں انہیں کچھ عرصہ ساہیوال جیل میں گزارنا چاہئے، سچائی کے حصول کے لئے پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی پکار رہی ہے کہ چلو، چلو، ساہیوال جیل چلو!!
حوالہ
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟

 
رضی's Avatar
رضی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (26-01-11), راجہ اکرام (26-01-11)
پرانا 26-01-11, 01:07 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-11, 03:20 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوب شیئرنگ ہے جناب
جیل کی سزا کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہاں سے آنے والا دوبارہ جرائم کی دنیا میں نہ جائے۔ جس کے لئے وہاں ایسے ماحول کی ضرورت ہے جو اس سلسلے میں معاون ہو
لیکن ہمارے ہاں عموما ایسا ہوتا ہے کہ اگر چھوٹا مجرم جیل چلا جائے تو واپسی پر وہ ’’ڈان‘‘ بن کر نکلتا ہے

ساہیوال اور فیصل آباد کی جیل کو بطور نمونہ اپنے سامنے رکھ کر باقی جیلوں کے نظام کو بھی انہی خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-01-11, 03:46 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,271
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شیئرنگ ہے
مبارک باد
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کلاسیں, کمال, کالج, کتابوں, کراچی, گمان, نماز, مقابلہ, مسجد, مسجد نبوی, آج, استاد, جھوٹ, جیل, جلد, خواتین, خان, درود شریف, شناخت, عبادت, عرصہ, غالب, غازی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جاگیرداری ختم کر و، ایم کیوایم نے لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا جاویداسد خبریں 1 12-10-10 02:46 PM
بھاگو، بھاگو، بلی آگئی ،منشیات فروشوں کے ساتھی طوطے کو عمر قید کی سزا جاویداسد خبریں 1 24-09-10 05:19 PM
فیڈرل بورڈ، میٹرک کے امتحانات کا اعلان، لڑکیاں بازی لے گئیں گلاب خان خبریں 1 30-06-10 05:22 AM
مبارک ہو، آپ کا انعام نکلا ہے! ھارون اعظم عمومی بحث 0 27-02-10 11:37 AM
جہاز کو بچائو، دھکا لگائو ابو عمار دلچسپ اور عجیب 2 06-11-08 02:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger