|
چمن: قبائلی رہنما بیٹے، بھتیجے اور مہمان سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک

05-01-08, 08:43 AM
چمن: قبائلی رہنما بیٹے، بھتیجے اور مہمان سمیت قاتلانہ حملے میں ہلاک
چمن (نمائندہ جنگ) چمن کے قریب گلستان کے علاقے میں قبائلی رہنما حاجی حنیف آغا اپنے بیٹے، بھتیجے اور ایک مہمان کے ہمر اہ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ واقعات کے بعد علاقے میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے قلعہ قاسم باغ کے قریب جمعہ کی صبح سید قبیلے کی معتبر شخصیت سید حاجی حنیف آغااپنی گاڑی میں دیگر افراد کے ساتھ ایک رشتہ دار کے گھر سے و اپس آرہے تھے کہ ایک ندی کے پاس پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں حاجی حنیف آغا انتقال کرگئے جبکہ سید محمود آغا، بھتیجے امیر حمزہ آغا اور ایک مہمان حاجی محمد رمضان سمیت چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے گاڑی میں سوار زندہ بچ جانے والے پانچویں شخص نے جوابی فائرنگ کی اور ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے تاہم ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ضلع پولیس سربراہ قلعہ عبداللہ چمن وزیر خان ناصر نے جنگ کو بتایا کہ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے جاری تھی انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقے میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے حالات مکمل طور پر حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|