واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چناب کے پانی پر پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کرگئی‘ پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-08, 10:46 PM   #1
چناب کے پانی پر پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کرگئی‘ پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 18-09-08, 10:46 PM

چناب کے پانی پر پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کرگئی‘ پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سندھ طاس معاہدے کے تحت چناب کے پانی پر ہمارا حق ہے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے‘ پاکستان
پاکستان جانتا ہے ستمبر میں پانی کا بہائو کم ہوجاتا ہے‘ یہ معمول کی بات ہے‘ بھارت کا موقف
اسلام آباد + نئی دہلی (پاک ڈاٹ نیٹ) دریائے چناب کے پانی کے معاملہ پر پاک بھارت کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اور پاکستان نے اس سلسلے میں ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا چناب کا پانی پاکستانی زراعت میں نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں نرم موقف نہیں اپنائیں گے۔ انہوں نے بتایا معاہدہ سندھ طاس کے تحت چناب کے پانی پر پاکستان کا حق ہے۔ ہم کسی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ اعلیٰ اہلکار کا کہنا تھا بھارت کو پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کا احساس و پاس کرتے ہوئے ہمارے حصہ کے پانی پر کٹ نہیں لگانا چاہئے۔ انہوں نے کہا یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اس پر بھرپور سٹینڈ لیا جائے گا۔ادھر بھارتی وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اچھی طرح جانتا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں پانی کے بہائو میں کمی آتی ہے یہ پہی بار نہیں ہوا بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے ایسا ہورہا ہے وقت کے ساتھ صورتحال معمول پر آجائے گی۔ انہوں نے کہا بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ ادھر تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید گر گئی‘ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید دوفٹ کم ہو کر 1516 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کے روز ارسا کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید دو فٹ کم ہو کر 1516 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ڈیم میں پانی کی سطح میں 34 فٹ کی کمی ہوئی ہے۔ جمعرات کے روز ڈیم میں پانی کی آمد 62200 کیوسک فٹ رہی جبکہ اخراج ایک لاکھ 20ہزار کیوسک فٹ رہا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بھی ایک فٹ کم ہو کر 1193 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 22082کیوسک فٹ جبکہ اخراج 23261کیوسک فٹ رہا۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 195
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, پاکستانی, ڈاٹ, اعلیٰ, خلاف, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جشن آزادی کی تیاریاں شروع جاویداسد خبریں 3 01-08-10 12:48 AM
حکومت کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے باضابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ وجدان خبریں 1 21-05-08 11:32 AM
اسلام آباد +سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:06 AM
جامعہ کراچی میں سال2009 سے ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ عبدالقدوس طالب علموں کی بیٹھک 0 27-10-07 10:58 AM
ڈومیسٹک کرکٹ : انڈر23 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ خرم شہزاد خرم کرکٹ 1 17-08-07 01:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger