|
چند دن کی بات ہے ،ہم خود جسٹس افتخار اور دیگر ججوں کو سپر یم کورٹ لیکر جائینگے ،نواز شر یف

22-02-08, 02:16 AM
چند دن کی بات ہے ،ہم خود جسٹس افتخار اور دیگر ججوں کو سپر یم کورٹ لیکر جائینگے ،نواز شر یف
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اچانک وکلاء کے مظاہرے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے وکلاء اور وہاں موجود عوام کی بھاری تعداد انہیں اچانک اپنے پاس موجود پا کر حیران رہ گئی وکلاء و عوام نے ان کا زبردست نعروں سے استقبال کیا، اس موقع پر موجود لوگوں سے اپنے مختصر خطاب میں میاں نواز شریف نے انتخابات میں بھرپور کامیابی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں، صرف چند دن کی بات ہے جب چیف جسٹس افتخار چوہدری کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستے کھل جائیں گے اور ہم چیف جسٹس اور دیگر 60 جج صاحبان کو خود سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے عدلیہ کی بحالی اور بالادستی کے حوالے سے وکلاء کی جاری جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جس کا قوم کو انتظار تھا، قوم نے پرویز مشرف کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے، انتخابات میں جمہوری قوتوں کی فتح ہوئی ہے۔ بعد ازاں میاں نواز شریف اپنی گاڑی سے اتر کر پیدل فرنٹیئر ہاؤس میں داخل ہوگئے جس کے بعد وکلاء، سیاسی جماعتوں کے کارکن اور سول سوسائٹی کے ارکان منتشر ہوگئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|