|
چکلالہ گریژن میں جنرل اشفاق کیانی کی رہائش گاہ کو آرمی ہاؤس قرار دیدیا گیا

10-12-07, 10:28 AM
چکلالہ گریژن میں جنرل اشفاق کیانی کی رہائش گاہ کو آرمی ہاؤس قرار دیدیا گیا
اسلام آباد ( محمد صالح ظافر ) چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رہائشگاہ کو آرمی ہاؤس قرار دیدیا گیا ہے جس میں وہ پہلے بطور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور پھر بطور وائس چیف آف آرمی سٹاف گزشتہ 4 برس سے رہتے چلے آ رہے ہیں سابق آرمی ہاؤس میں نصب انتہائی جدید آلات جن میں آرمی چیف کے مختلف فارمیشنز سے فوری رابطے کیلئے مواصلاتی نظام بھی شامل ہے کو نئے چیف آف آرمی سٹاف کی رہائشگاہ پر منتقل کر دیا گیا ہے صدر پرویز مشرف سابقہ آرمی ہاؤس میں گزشتہ 9 برس سے زائد عرصہ سے رہ رہے ہیں جس کو اب صدر کی سرکاری رہائشگاہ ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے اور وہ اسلام آباد منتقل ہونے تک یہیں قیام کرینگے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے راولپنڈی میں لال کرتی سے متصل آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر ز میں واقع چیف آف آرمی سٹاف کے دفتر میں بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔ یہ وہی دفتر ہے جو بطور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف اور انکے پیشرو استعمال کرتے رہے۔ایوان صدر اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے جو کہ آئندہ سال جون جولائی میں مکمل ہو جائیگا صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ وفاقی دارالحکومت کے اصل پلان کے مطابق بنائی گئی اور یہ 70 کے عشرے کے وسط میں مکمل ہوئی تب سے اس شاندار عمارت کی مرمت و آرائش کا کام نہیں کیا گیا اور اس کے اندرونی حصوں کی حالت خراب ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں صدارتی رہائشگاہ کو سابق صدر غلام اسحاق خان نے 1988ء کے آخر میں استعمال کیا جب انہو ں نے اگست 1988ء میں طیارہ کریش کے دوران سابق صدر ضیاء الحق کے انتقال کے بعد عہدہ سنبھالا ذرائع کے مطابق تزئین و آرائش کے کام کی منظوری گزشتہ اکتوبر میں صدارتی الیکشن سے چند ماہ پہلے دی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کام کا شیڈول اسی مرحلے پر فائنل کر دیا گیا تھا اور اب کام زوروں پر ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر کی رہائشگاہ سے ملحقہ صدارتی کیمپ آفس صدر کی اسلام آباد منتقلی تک قائم رہے گا۔ اور صدارتی سٹاف کو ڈسٹرب نہیں کیا جائے گا۔امید ہے کہ بعض رپورٹوں سے پیدا ہونیوالا تضاد وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ہونیوالے سرکاری ہینڈ آؤٹ کے بعد دم توڑ جائیگا جس میں کہا گیا ہے کہ ” اصل پوزیشن یہ ہے کہ آرمی ہاؤس راولپنڈی جس میں سٹاف کوارٹرز دوسری عمارتیں‘ اپارٹمنٹس اور باغ شامل ہیں کو صدر مملکت کی سرکاری رہائشگاہ قرار دیدیا گیا ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ 1975ء کے ایکٹ کی سہولتوں‘ الاؤنسز ‘ صدر کی تنخواہ اور انکی سرکاری رہائشگاہ ایوان صدر اسلام آباد کے علاوہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن اس سلسلے میں پہلے ہی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو 29 نومبر کو ایک میمورنڈم کے ذریعے ہدایات جاری کر چکا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی آئندہ سال کے وسط میں صدر پرویز کے ایوان صدر اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد آرمی ہاؤس کی عمارت میں منتقل ہونگے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|