واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چکوال میں ہندؤوں کے مقدس مقام کٹاس راج کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، بھارت:

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-07, 08:46 PM   #1
چکوال میں ہندؤوں کے مقدس مقام کٹاس راج کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، بھارت:
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 09-09-07, 08:46 PM

چکوال میں ہندؤوں کے مقدس مقام کٹاس راج کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں، بھارت:
چکوال (اُردو پوائنٹ۔9ستمبر۔2007ء) پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر سیتا براتہ پال نے کہا ہے کہ چکوال میں ہندؤوں کے مقدس مقام کٹاس راج کو محفوظ بنانے کیلئے بھارت رضا کارانہ طور پر خدمات دینے کیلئے تیار ہے، حکومت پاکستان اگر اجازت نہیں دیتی تو دنیا بھر میں مقیم بھارتی تاجروں کو اس کام کیلئے اپنی خدمات پیش کرنی چاہیے، مذہبی تعلقات کی زیارت کیلئے ویزوں میں مزید نرمی ہونی چاہیے، پاکستان اور بھارت کے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز چکوال کے مقدس مقام کٹاس راج کی زیارت کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہندؤوں کا سب سے بڑا مقدس مقام ہے اور ان کی مذہبی کتاب مہا بھارت بھی یہاں پر لکھی گئی ہے اور اب حکومت پاکستان کی طرف سے ایک عظیم مذہبی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے 12کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے جو کہ پورے ہندوستان کیلئے قابل اطمینان ہے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ اس عظیم ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے بھارتی ماہرین آثار قدیمہ کی خدمات رضاکارانہ طور پر ہم پیش کرنے کو تیار ہیں اور اگر حکومت پاکستان اجازت نہ دے تو پوری دنیا میں مقیم بھارتی تاجراس ثقافتی ورثے کو اپنے خرچے پر محفوظ کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ کٹاس راج کی بحالی کا مقصد یہ ہے کہ یہاں ہر سال بیس لاکھ ہندو یاتریوں کی آمد یقینی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے دوسرے مذہبی مقام پشکر راج پر ہر سال پوری دنیا سے 20 لاکھ ہندو حاضری دیتے ہیں اور اس سے ہندوستان کی حکومت کو اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹاس راج پر آ کر انہیں بڑا روحانی سکون محسوس ہوا ہے۔ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی کمشنر من پریت بورھا بھی موجود تھے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 587
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, مکمل, موقع, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد پاکستان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی گلاب خان خبریں 6 17-03-11 05:22 AM
با لکل مفت ایس ایم بھیجیں، پاکستان بھر میں کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ویب سائٹس کا جائزہ 14 03-08-10 09:03 AM
::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 3 ::: اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو کیوں بھیجا ؟ ::: عادل سہیل اسلامی عقیدہ 4 19-03-08 06:14 PM
تمام سیاستدانوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے،امریکا اور برطانیہ تحقیقات میں مدد کریں، بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 22-10-07 06:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger