|
چہر ہ کیا رنگ کیسا ،الطا ف حسین ،آئین کے منحرف اور جمہوریت دشمن ہیں : سیا سی قائدین

24-08-10, 04:20 PM
24 اگست 2010
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کو اقتدار سمبھالنے کی دعوت سے متعلق متحدہ قو می موومنٹ کے قا ئد الطاف حسین کے بیا ن پر ملک کی بڑی پا رٹیو ں نے سخت مذمت کی ہے اوراس بیان کو آ ئین سے انحراف قرار دیا ہے۔ الطاف حسین کے بیان پر نواز شریف کا اظہار حیرت کااظہا ر کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارشل لاءنے ملک کو کچھ نہیں دیا۔ اٹھارہ ویں ترمیم پر دستخط کرنیوالے آئین توڑنے کی بات کیوں کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مارشل لاءکے نفاذ سے متعلق اظہار خیال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی حکمرانوں نے ملک توڑا، نظام برباد کیا اور بھارت سے تین جنگیں لڑیں۔جماعت اسلامی کے سر براہ سید منور حسن کاکہنا ہے کہ الطا ف حسین کابیا ن آ یئن اورقا نون کے مترادف ہے۔انہو ں نے کہا کہ آ ج ملک جس بحران کا شکا ر ہے اس کی وجہ مارشل لاءہی ہے اور مارشل لاءجیسے اقدامات امریکا کی خواہش ہیں تا کہ وہ اپنے مذمو م ارادوں کی تکمیل کر سکے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کاکہنا ہے کہ کسی جمہوری سیاسی قوت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مارشل لاءکی حمایت کرے۔ پشاور میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کسی قوت کی جانب سے مارشل لاءکی دعوت دینا جمہوریت دشمنی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا تھا کہ اگر حکمران کر پٹ ہیں تو ایم کیو ایم کو وفا قی وزارتیں چھوڑ کر اپو زیشن میں آ جانا چاہیے لیکن ایم کیوایم ہر دور میں اقتدار میںرہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جس کر پٹ حکومت سے ایم کیو ایم چمٹی ہو ئی ہے اس کے ساتھ تین سال سے اتحا د میں ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|