|
چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے قومی مفاہمت ضروری ہے، فاروق ستار

26-10-07, 11:16 AM
واشنگٹن (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے دہشت گردی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ترقی پسند اور فلاحی ریاست بنانے اور درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے قومی مفاہمت حقیقی جمہوریت اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔ جمعرات کو ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر ملک آئینی اور ریاستی اداروں کے درمیان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس وقت ہمیں سیاسی اور جمہوری استحکام اور صدر جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسائل کا سدباب کیا جا سکے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نئے عمرانی معاہدے کے تصور کا بنیادی مقصد عوامی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول کے ذریعے عوامی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|