|
چینلز کی بندش، بھارت،بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور نیپال میں بھی احتجاج

21-11-07, 08:21 AM
اسلام آباد(نمائندہ جنگ)جنوبی ایشیا کے 8ممالک میں جیو ٹی وی اور دیگر اداروں پر پابندی کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔ سیفما کی اپیل پر افغانستان، بنگلہ دیش ، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا کے صحافیوں نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے خلاف پابندیوں پر جاری تحریک میں اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے سیفما کے امتیاز عالم ، نصرت جاوید، خواجہ مسعود، عروسہ عالم اور عاصمہ شیرازی نے خطاب کیا۔ امتیاز عالم نے کہا کہ آزاد صحافت صرف جمہوری دور میں ہی پنپ سکتی ہے۔ صحافت کے خلاف پابندیاں اور ٹی وی چینل کی بندش آزادی اظہار پر کاری ضرب ہے جس کی ضمانت عالمی معاہدوں میں دی گئی ہے، انسانی حقوق کے اعلامیہ میں واضح طور پر اظہار کی آزادی دی گئی ہے۔ سیفما بنگلہ دیش کے تحت ڈھاکہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافت پر پابندیوں کو ختم کیا جائے ، سیفما کے صدر رضی الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے آزادی صحافت کو ہر لحاظ سے ممکن بنانے پر زور دیا۔اجلاس سے اقبال سبحان، چوہدری مزمل حق، روحی امین غازی عبد الجلیل کمال الدین اور دیگر صحافی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|