واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چینی ریلوے انجنوں کی خریداری، سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-10-10, 05:16 AM   #1
چینی ریلوے انجنوں کی خریداری، سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 30-10-10, 05:16 AM

150 لوکو موٹوز کے ٹینڈر کا ریکارڈ، ہائی کورٹ میں زیر التواء پٹیشنز اوردیگر آرڈرز جمع کرانے کا بھی حکم


اسلام آباد (احمد نورانی) ایوان صدر کی طرف سے چین سے ریلوے کے جن 75 انجنوں کی خریداری کے لئے ضرورت سے زیادہ تیزی دکھائی گئی تھی بالآخر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔ عدالت عظمیٰ نے ریلوے کے اعلیٰ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ان 75 لوکو موٹوز کی خریداری کا مکمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرائیں اور اس کے علاوہ 150 لوکو موٹوز کا ٹینڈر کا ریکارڈ راولپنڈی اور لاہور میں ہائی کورٹ کی دو زیر التواءپٹنیشنز اور اس کے علاوہ اگر دیگرکوئی آرڈرز جو اس حوالے سے منظور کئے گئے ہیں ان کا ریکارڈ بھی جمع کرائیں۔ یہ اقدام ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جاری سرد جنگ کے حوالے سے کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک ناکام سپلائر سے ریلوے انجنوں کی خریداری کی منظوری دینے سے انکار دیا تھا اس ڈیل کونہ صرف ریلوے کی ٹیکنیکل ایولیوایشن کمیٹی بلکہ پی پی آر اے نے بھی رد کر دیا تھا مگر صدر آصف علی زرداری نے چین کی اسی کمپنی سے ان 75 انجنوں کی خریداری میں انتہائی دلچسپی دکھائی۔ قبل ازیں اسی کمپنی سے 2001ءمیں ریلوے نے 69 انجن خریدے تھے۔ یہ انجن تباہ کن ثابت ہوئے تھے ان میں سے آدھے ناقابل مرمت قرار دے کر ٹھکانے لگا دیئے گئے تھے چینی کمپنی سے 69 لوکو موٹوز کی خریداری پرویز مشرف حکومت کے خلاف کرپشن کے بڑے سیکنڈلز میں سے ایک تھا تاہم چین کی اس کمپنی کی لابی جس میں پاکستان ریلوے کے کچھ عہدیدار اوراسلام آباد کی اقتدار کی راہداریوں کے لوگ شامل تھے، نے انتہائی جدوجہد کے بعد 75 لوکو موٹوز کا ایک اور ٹینڈر حاصل کر لیا جس کی لاگت 8 ارب روپے ہے یہ چینی کمپنی 69 ریلوے انجنوں کی وقت مقررہ میںمرمت کی اپنی وارنٹی کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس طرح انہیں معروف اور انتہائی ضروری مسافر ٹرینیں بند کرنی پڑیں جس سے ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے مگر صدر زرداری نے یہ اصرار جاری رکھا کہ 75 انجنوں کی خریداری کے لئے اگلا ٹینڈر اسی کمپنی کو ہی ملنا چاہئے مگر وزیراعظم گیلانی نے یہ دلیل دی کہ وہ اس سودے کی منظوری دے کر جیل نہیں جانا چاہتے۔ وزیر ریلوے نے ایوان صدر کی تائید سے جب ٹینڈر کے لئے ایل سی اوپن کیا تو قبل اس کے کہ وہ مزید آگے بڑھتے وزیر اعظم نے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ وزیراعظم کی لازمی منظوری کے بغیر ایل سی کھولے جانے کی تحقیقات کی جائے۔
وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ایل سی کھولے جانے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ادھر ریلوے انقلابی یونین کے عہدیداروں نے ”دی نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نوٹس لئے جانے سے توقع ہے کہ قومی خزانہ بھاری نقصان پہنچنے سے محفوظ رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے کو بہت بڑے نقصان کے علاوہ چینی انجن پاکستانی ریلوے پٹریوں کے لئے بالکل ناموزوں ہیں جن میں دو سے تین ماہ کے اندر اندر خرابیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

Last edited by گلاب خان; 30-10-10 at 05:19 AM..

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 97
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کرنی, گئی, پاکستان, پاکستانی, وقت, وزیراعظم, لوگ, چین, مکمل, میڈیا, منظور, اسلام, اعلیٰ, جیل, حکم, خلاف, زرداری, سفر, سپریم, شروع, عدالت, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دہشت گرد ی کی ناکام کوشش ،بھارت جانیوالی تھر ایکسپریس بال بال بچ گئی، مسافر محفوظ جاویداسد خبریں 0 04-12-10 02:24 PM
حیدرآباد ، دوسرے روز بھی ریلوے لائن پر دھماکہ، زکریا ایکسپریس بچ گئی، ٹریفک معطل گلاب خان خبریں 1 03-11-10 04:53 AM
کراچی، سپر ہائی وے پر سوزوکی پک اپ الٹنے چار افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:22 PM
نئی حج پالیسی اگلے ماہ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جائیگی، وزیرمذہبی امور ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:22 AM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger