|
چینی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی صدر مشرف سے الگ الگ ملاقاتیں

13-04-08, 06:49 PM
نیشنل پیپلز کانگریس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سربراہان کی صدر مشرف سے الگ الگ ملاقاتیں
بیجنگ ۔۔۔۔۔۔نیشنل پیپلز کانگریس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمینوں نے صدر مشرف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، چینی لیڈروں نے دفاع اور توانائی کے شعبوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اتوار کو بیجنگ میںعظیم عوامی ہال میں صدر مشرف سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئر مین ہو بینگ ہو سے تقریبا ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران صدر مشرف کی معاونت کی ، پیپلز کانگریس کے چیئر مین نے صدر مشرف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور کئی شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلیں گی ، انہوں نے کہا کہ چین کا ہر شہری پاکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر محسوس کرتا ہے اور ان میں مزید استحکام کا خواہاں ہے ، اس موقع پر صدر مشرف نے کہا کہ گوادر پورٹ دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی خوبصورت مثال ہے ، انہوں نے چین میں اولمپکس کے بہترین انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ بیجنگ اولمپکس دنیا کی مثالی گیمز ثابت ہونگی ، علاوہ ازیں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئر مین مسٹر دیا شنیگلین کے ساتھ بھی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر غور کیا گیا ، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئر مین نے کہا کہ صدر مشرف نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|