واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چین کے ساتھ بائیس معاہدوں پر دستخط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-10, 01:23 PM   #1
چین کے ساتھ بائیس معاہدوں پر دستخط
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 19-12-10, 01:23 PM

پاکستان اور چین کے نمائندوں نے ہفتے کو بائیس معاہدوں پر دستخط کیے جوکہ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارت کا حجم پچیس ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے متعین کردہ سینتیس معاہدوں کا حصہ ہیں۔ چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ اور پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اس تقریب میں موجود تھے جس میں دونوں ملکوں کے نمائندوں نے سترہ معاہدوں اور پانچ یاداشتوں پر دستخط کیئے جن سے دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی سالانہ تجارت کا حجم سن دو ہزار پندہ تک اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

ان معاہدوں میں خلاء اور ماحول پر تحقیق کے معاہدے، چیمبر آف فیڈریشن، زراعت، کیمائی کھاد، خوراک، سمندری خوراک، بیجوں پر تحقیق اور مشینری کی درآمد اور برآمد کے مسودے شامل تھے۔ اس تقریب میں چین کے وزیر اعظم کے ہمراہ آئے ہوئے ڈھائی سو تاجروں اور پاکستان کے ڈیڑھ سو تاجروں نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے چینی تاجروں سے کہا کہ وہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ مراعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونوں میں سرمایہ کاری کریں۔اس سے قبل جمعہ کو دونوں ملک نے زراعت، صنعت، توانائی، سائنس اور بینکنگ کے شعبوں میں تیرہ معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ ہفتے کو پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم وین جیا باؤ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

اس ظہرانے میں چینی وزیر اعظم کے وفد کے ارکان کے علاوہ پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان ’ون چائنا پالیسی‘ کی بھرپور طریقہ سے حمایت کرتا ہے اور چین کی سلامیت اور خود مختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کی مذمت کرتا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ دونوں ملک خطے میں امن چاہتے ہیں اور خطے کو کشیدگی اور تصادم سے پاک خطہ قرار دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سن دو ہزار گیارہ میں دونوں ملک مشترکہ طور پر اپنی دوستی کی ساٹھویں سالگرہ منائیں گے۔

بی بی سی سے اقتباس
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
پرانا 19-12-10, 01:31 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس بھائیوں یہ معاہدے نہ جانے کتنے ‌‌چینی انجنیئرز اور ورکرز کی موت کا باعث بنیں گے۔۔۔ ان معاہدوں سے یقینا بھارت اور امریکہ کے پیٹ میں مرو‎ڑ اٹھے کی اور بے گناہ ‌چینیوں کا اغور اور قتل ہو گا۔۔۔۔ نام خیر سے طالبان کے لگ جائے گا اور ایک نامعلوم فون یا ای میل سے وہ ذمہ داری بھی قبول کر لیں گے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-10, 01:38 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ ایک دوسرا مضمون بھی پڑھیں۔ جس میں آپکو یہ آگاہی ہو کہ ان معاہدوں سے کس کو کتنا فائدہ ہو گا۔

ہمالہ سے بلند
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (19-12-10)
پرانا 19-12-10, 01:39 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سال میں دو تین درجن مزدور اور انجینئر مروا کر اگر کئی عرب ڈالروں میں‌فائدہ ہو تو یقیننا برا سودا نہیں ہو گا۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
china, pakistan, فراہم, کیے, کرتے, پاکستان, وزیر, چین, موجود, اپنی, اعظم, جائے, حصہ, خود, خلاف, خطاب, خصوصی, دینا, دوستی, سالگرہ, سائنس, ساتھ, شیخ, طور, طریقہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
پشاور کے سکول طلبہ کی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید حیدر خبریں 1 29-11-09 05:32 PM
پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاپسندوں کے ہاتھ لگنے کے امکان پر دنیا کو تشویش ہے ،البرادی ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:34 AM
آخری ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس کی شرکت پاکستان کیلئے رسک ہے،گریم اسمتھ عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 10:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger