|
چین کے ساتھ مزید دو ایٹمی بجلی گھر کے معاہدے کئے گئے۔ وزیر خارجہ

18-10-08, 03:01 PM
اسلام آباد…وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 12معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ جن میں سے پانچ معاہدے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اسلام آباد میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں دو ایٹمی بجلی گھر بھی لگائے گا۔چشمہ3اور چشمہ 4پاور پلانٹس سے پاکستان کو680میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ پاک چین مشترکہ جوہری کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائیگا۔چین نے بھاشا ڈیم اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں بھی تعاون کریگا۔انہوں نے بتایا کہصدر ہرتین ماہ بعد چین کا دورہ کرینگے۔ان کا کہناتھا کہ چین کے تعاون سے جلد پہلامواصلاتی سیارہ لانچ کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی اور معاشی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا۔معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں بھی چین پاکستان کی مدد کرے گا۔ دو طرفہ تجارت کے معاہدے پر بھی جلد دستخط کیے جائیں گے۔پاکستان میں چین کو صنعتیں قائم کرنے کیلئے زمین فراہم کرینگے۔چین نے فرینڈز آف پاکستان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان میں چینی بینکوں کو کاروبار کی دعوت دینگے اور ان بینکوں کی شاخیں پاکستان میں کھولی جائیں گی۔اس سلسلے میں چینی بینکاروں کا وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔چین کو اسلام آباد میں سفارتخانہ تعمیر کرنے کے لئے زمین دی جائے گی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور چین کی دوستی کو مفادات سے بالاتر ثابت کرنا تھا۔ صدر کے دورے کے تمام مقاصد پورے ہوئے۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|