|
چیچنیا : یورپ کی سب سے بڑی نو تعمیر شدہ مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

18-10-08, 03:22 PM
گروزنی… چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی نو تعمیر شدہ مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی، مسجد کا شمار دنیا کی بڑی مساجد میں سے ہوتا ہے۔ مسجد کے میناروں کی لمبائی ساٹھ میٹر سے زائد ہے۔ مسجد کی تعمیر کا اعلان چیچنیا کے مرحوم صدر احمد قادروف نے کیا تھا اس لئے مسجد کا نام احمد قادروف رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں جمعہ کو مسجد کا باضابطہ افتتاح کردیاگیا۔ خصوصی افتتاحی تقریب میں 28 ممالک سے مندوبین نے شرکت کی۔ مسجد کے ساتھ ایک بڑا اسلامی مرکز‘ اسلامی ادارہ‘ دینی لائبریری‘ ہوٹل اور طلباء و انتظامیہ کی رہائش کے لئے ہاسٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ روس کے وزیراعظم ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو احمد قادروف مسجد کا دورہ کیا تھا۔ جبکہ جمعہ کو افتتاحی تقریب میں چیچنیا کے صدر رمضان قادرف نے بھی شرکت کی۔ مسجد میں بیک وقت دس ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|