واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


چیک پوسٹ پر حملہ ، پاکستان کا شدید ردعمل ، نیٹو کی سپلائی لائن معطل کردی ، فاٹا میں مکمل ہڑتال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-10, 09:05 PM   #1
چیک پوسٹ پر حملہ ، پاکستان کا شدید ردعمل ، نیٹو کی سپلائی لائن معطل کردی ، فاٹا میں مکمل ہڑتال
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 30-09-10, 09:05 PM

30 ستمبر 2010
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی علاقے اور سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے بعد پاکستان نے رد عمل میں نیٹو کی سپلائی لائن معطل کردی ہے اور اس کے آئل ٹینکر اور دواسے کنٹینرز مختلف مقامات پر روک لئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے نیٹو کی کارروائی کا سخت نوٹس لیا اور اپنے ابتدائی رد عمل کا اظہار نیٹو کی سپلائی لائن کاٹ کر کیا ہے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بعض مسلح اہلکار ان کنٹینرز اور ٹینکرز کی نگرانی بھی کررہے ہیں تاہم سرکاری طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ نیٹو کے ٹینکرز اور کنٹینرز حفاظتی اقدامات کے تحت روکے گئے ہیں دوسر جانب نیٹو کی جانب سے ابھی تک پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور چیک پوسٹ پر براہ راست حملے کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا اور صرف یہ کہا گیا ہے کہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ پاکستان میں ڈرون حملوں ، پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور ڈرون حملوں کیخلاف قبائیلی علاقوں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال جاری ہے ۔ ان علاقوں میں بھی اتحادی افواج کی سپلائی لائن بند کرنے کا اعلان مقامی سطح پر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی سینٹر ل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیون پنٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود کے اندر ڈرون حملے بند کیے جائیں اور پاک افغان سرحد پرعسکریت پسندوں کی نقل و حرکت بارے سی آئی اے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ خفیہ معاملات کا بروقت تبادلہ کرے۔آ ج اسلام آباد میں سی آئی اے کے سربراہ لیون پنٹا نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت نہیں ہو رہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کے حوالے کی جائے اور پاکستانی سا لمیت،زمینی اورفضائی حدود کا احترام کیا جائے۔وزیراعظم گیلانی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا اور سی آئی اے کے سربراہ سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کریں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہاہے کہ پاکستان میں حملوں کے حوالے سے پاکستان،نیٹواور امریکہ کے درمیان کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہے اور نیٹو کے حالیہ حملوں کے بعد بات صر ف مذمت تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دوست اوردشمن میں فرق واضح کیا جائے گا۔پارلیمننٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادیوں کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں لیکن ہمارے سیکیورٹی فورسز کو نیٹو کی جانب سے نشانہ بنانا لمحہ فکریہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس معاملے پر وزارت خارجہ نے نیٹو سے احتجاج کیا ہے اور امریکی سفیر کو بھی طلب کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملہ غلطی سے ہو ا یا جان بوجھ کر کیا گیا۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), ھارون اعظم (30-09-10), محمد عاصم (01-10-10), مرزا عامر (30-09-10), عبدالقدوس (01-10-10)
پرانا 30-09-10, 09:28 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default امریکہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا اور ڈرون حملے بند کرے:وزیراعظم گیلانی

30 ستمبر 2010
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی سینٹر ل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیون پنٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود کے اندر ڈرون حملے بند کیے جائیں اور پاک افغان سرحد پرعسکریت پسندوں کی نقل و حرکت بارے سی آئی اے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ خفیہ معاملات کا بروقت تبادلہ کرئے۔آ ج اسلام آباد میں سی آئی اے کے سربراہ لیون پنٹا نے اسلام آباد میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت نہیں ہو رہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کے حوالے کی جائے اور پاکستانی سا لمیت،زمینی اورفضائی حدود کا ااحترام کیا جائے۔وزیراعظم گیلانی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا اور سی آئی اے کے سربراہ سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کریں۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), مرزا عامر (30-09-10)
پرانا 30-09-10, 10:19 PM   #3
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اپنے دفاع میں پاکستانی حدود میں‌داخل ہوئے ۔نیٹو

کابل…نیٹو کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے طیارے اپنے دفاع میں پاکستانی سرحدی حدود میں داخل ہوئے۔کابل میں ایساف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں متعدد مسلح افراد کی جانب سے نیٹو طیاروں پر حملے کا خدشہ تھا۔طیارے اپنے دفاع میں سرحدی علاقے میں داخل ہوئے اور کارروائی کی۔بیان میں تصدیق کی گئی کہ فضائی کارروائی کے دوران کئی افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔پاکستان نے نیٹو کی جانب سے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), مرزا عامر (30-09-10), عبدالقدوس (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 03:12 PM   #4
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,586
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ احتجاج بھی ایجنٹوں کا ایک بہانہ ہے، کیا کیوئی بتائے گا کہ یہ پاکستان کے فوجی بھی دہشت گرد تھے جو ان پر بھی حملہ کیا گیا؟
اصل میں امریکہ بدمعاش اپنی بدمعاشی سب پر طاری رکھنا چاہتا ہے وہ بتانا چاہتا ہے کہ اس سے بڑا بدمعاش اور کوئی بھی نہیں ہے، وہ جو چاہے کرئے اس کو سب حق حاصل ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-10-10), ابرارحسین (01-10-10), جاویداسد (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 03:15 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نیٹو کی سپلائی لائن بند نہیں کی ہے بھائی انہیں تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ انڈیا کے ٹرکوں کا راستہ تو روک نہیں سکے ۔ جن کے ٹکڑے کھا رہے ہیں ان کی سپلائی بند کریں گے؟؟؟؟؟؟
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (01-10-10), جاویداسد (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 03:20 PM   #6
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,586
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
نیٹو کی سپلائی لائن بند نہیں کی ہے بھائی انہیں تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ انڈیا کے ٹرکوں کا راستہ تو روک نہیں سکے ۔ جن کے ٹکڑے کھا رہے ہیں ان کی سپلائی بند کریں گے؟؟؟؟؟؟
بالکل صحیح کہا ہے،
ڈالروں کے بدلے پاکستان بیچا جاچکا ہے، پاکستان کو تقسیم کرنے کے مشن پر حکمران عمل پیرا ہیں چند سال کی بات ہے رزلٹ سب کے سامنے ہوگا۔
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-10-10), جاویداسد (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 07:19 PM   #7
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نیٹو نے معافی نہ مانگی تو دیگرآپشنز موجود ہیں:وزیر اعظم گیلانی

2010 : اکتوبر-01
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نیٹو نے معافی نہ مانگی تو ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیٹو سے مہذب طریقے سے احتجاج کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔اُن کا کہنا تا کہ اگر اتحادیوں کے پاس کو معلومات ہیں تو وہ ہم سے تبادلہ کریں۔اُنہوں نے بتایا کہ نیب کو ملک کے چیف ایگزیکٹو کی بجائے وازرت قانون کے ما تحت ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے ابھی مشاورتی عمل مکمل نہیں ہوا ،اسی لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بغیر آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔اُنہوں نے بتایا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف جب گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی تقرری کر رہے تھے تو اُنہیں صرف اتنا کہا کہ وہ تقرری کر رہے ہیں جس کے لئے آپ سے مشاورت کرنی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا، ’پرویز مشرف سے جب میں نے پوچھاکہ مشاورت کب کریں گے تو اُنہوں نے کہا یہ مشاورت ہی تو کر رہا ہوں‘۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ مشرف کی طرح مشاورت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تمام معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اور احتساب کمیشن کا بل بھی متفقہ طور پر منظور کرانا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ احتساب اور انتقام میں زیادہ فرق نہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس کی مدت کے دوران نہ ہی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی قیدی بنایا گیا ہے۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 07:20 PM   #8
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگرتنخواہ نہ بڑھائی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
اسی تنخواہ پرکام کریں گے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-10-10)
جواب

Tags
color, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, ڈیسک, وزیر, مکمل, میڈیا, ملک, مطابق, امریکہ, احتجاج, اسلام, بنانا, خفیہ, خلاف, دوست, طور, طلب, علاقے, عافیہ, غلطی, صوبہ, صدیقی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
افغانستان میں نیٹو کے دو سپاہی ہلاک ahadar002 خبریں 0 30-01-11 10:30 AM
نیٹو کے اہم اجلاس میں افغانستان سے انخلا پر فیصلہ متوقع ALI-OAD خبریں 0 19-11-10 09:34 PM
چوتھے روز بھی نیٹو کو سپلائی معطل جاویداسد خبریں 6 04-10-10 04:14 PM
پاکستان کوئی لمیٹڈ کمپنی نہیں جو دیوالیہ ہو جائے،زرداری زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger