واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈاکٹرقدیر سے وابستہ گروہ نے جوہری ہتھیاروں کی معلومات کمپیوٹرز میں رکھی تھیں جودنیا کے لیے خطرہ ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-09-08, 09:24 PM   #1
ڈاکٹرقدیر سے وابستہ گروہ نے جوہری ہتھیاروں کی معلومات کمپیوٹرز میں رکھی تھیں جودنیا کے لیے خطرہ ہیں
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 13-09-08, 09:24 PM

ڈاکٹرقدیر سے وابستہ گروہ نے جوہری ہتھیاروں کی معلومات کمپیوٹرز میں رکھی تھیں جودنیا کے لیے خطرہ ہیں، آئی اے ای اے کی تشویش
جوہری ہتھیار کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کوئی ایسی چیز نہیں کہ اسے ایک کمپیوٹر پر رکھا جائے،پاکستان ایٹمی سائنسدان ثمرمبارک
نےو ےارک (زیڈ ایف نیوز)جوہری توانائی کے عالمی ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے جوہری سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر سے وابستہ گروہ نے جوہری ہتھیاروں کی معلومات کمپیوٹرز میں رکھی تھیں جو باقی دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ لیبیا کے جوہری امور کے بارے میں ادارے نے اپنی خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر سے وابستہ گروہ نے جوہری ہتھیاروں کی جو معلومات الیکٹرانک ڈیٹا یا برقی طور پر کمپیوٹرز میں رکھیں تھیں ان میں ہتھیاروں کے نمونے بھی شامل تھے۔ ادارے نے تشویش ظاہر کی کہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق یہ معلومات باقی دنیا کے لئے بہت سنگین خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معلومات کو الیکٹرانک ڈیٹا کی شکل میں کمپیوٹرز پر رکھنے کی وجہ سے نیٹ ورک کے لیے یہ آسان ہو گیا تھا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے متعلق تازہ ترین معلومات کو تقسیم کر سکے۔ تاہم رپورٹ نے لیبیا کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں بالکل پاک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 2004 کے بعد سے جوہری نگران انسپکٹروں نے وہاں کسی قسم کی پیش رفت نہیں دیکھی۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سابق اعلیٰ سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ ایک کمپیوٹر پر سب کچھ رکھا جائے ۔انھوں نے کہ کہ معلوم نہیں کہ اس رپورٹ میں کن ممالک کی طرف اشارہ ہے کیا گیا ہے لیکن پاکستان میں کوئی اتنا بے وقوف نہیں ہے کہ ہر چیز، جوہری ہتھیاروں کا مکمل ڈیزائن ایک کمپیوٹر پر ڈال کر رکھ دے کہ یہ لے لو۔ ایسی بات نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار بہت پیچیدہ چیز ہوتی ہے۔اس میں کیمیکل، الیکٹرونک، مکینیکل اور دوسری ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ استعمال ہوتی ہے اور ہر شعبہ کی ڈیزائننگ علیحدہ علیحدہ جگہ پر ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ یہ سب کچھ ایک جگہ پر مہیا ہو۔ یہ سب کچھ ایک جگہ پر نہیں رکھا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو دنیا میں ہر ملک اپنے معلومات کمپیوٹرز پر ہی رکھتا ہے لیکن جوہری ہتھیار کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کوئی ایسی چیز نہیں کہ اسے ایک کمپیوٹر پر رکھا جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قومی سیکورٹی اور اندرونی استحکام انتہائی ناگزیر ہے ، قائم مقام صدر
متاثرین باجوڑ کی بحالی کی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی ، اے رحمان ملک سے گفتگو
اسلام آباد (زیڈ ایف نیوز) قائم مقام صدر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ قومی سیکورٹی اور اندرونی استحکام انتہائی ناگزیر ہے ، کسی کو حکومت کی عملداری چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، وہ ہفتہ کو ایوان صدر انے کے فوری بعد مشیر داخلہ اے رحمان ملک سے بات چیت کررہی تھیں، جنہوں نے قائم مقام صدر کو باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ بے گھر افراد کی بحالی کے عمل پر بریفنگ دی ، اور بتایا کہ باجوڑ سے متاثرہ تین لاکھ افراد کی امداد کیلئے حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے ، کیونکہ علاقہ میں عدم استحکام کے باعث یہ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں ، مشیر داخلہ نے کہا کہ علاقے سے اکثر عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا ہے جس کے بعد بے گھر افراد اپنے گھرو ںکو واپس لوٹ رہے ہیں اور اب صرف پچاس ہزار باقی رہ گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں خیمے ، خوراک اور ادویات فراہم کیں ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرحد کے ریلیف کمشنر کے ساتھ رابطے سے لوگوںکوریلیف دے رہی ہے ، قائم مقام صدر نے متاثرین باجوڑ کی بحالی کے اقدامات کو سراہا اور وفاقی وصوبائی حکومت کے درمیان تعاون کی تعریف کی ، انہوں نے زوردیا کہ متاثرہ افراد کی مشکلات دور کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے اور تیزی سے سرگرمیاں کی جائیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
او آئی سی کے خصوصی نمائندے کی قیادت میں اعلی سطحی وفد 14 سے 16 ستمبر تک اسلام آباد اور مظفر آباد کا دورہ کرے گا
جدہ (زیڈ ایف نیوز) اسلامی کانفرنس تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کامل مفتی چودہ سے سولہ ستمبر کو اسلام آباد اور مظفر آباد کا دورہ کرینگے ، ان کے ہمراہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ ، اسلامی ترقیاتی بنک اور اسلامک سولیڈیرٹی فنڈ کا چار رکنی وفد بھی پاکستان آئے گا ، یہ وفد پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت اور اعلی حکام سے ملاقاتیں کرے گا ، جن میں زلزلہ سے متاثرہ عالوں کی بحالی اوردیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا ، واضح رہے کہ خصوصی نمائندے کو جموں وکشمیر کے بارے میں او آئی سی کی اس قرارداد پر عملدرآمد کا بھی اختیار دیا گیا ہے ، جس کی جون 2006ءمیں یوگنڈا میں بھی توثیق کی گئی تھی ۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 242
Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, نیوز, مکمل, ممکن, آپریشن, آئی اے ای اے, اسلامی, اعلیٰ, خصوصی, زلزلہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عباد کو کچلنے والی گاڑی میں سوار دونوں اہلکار بھی سی آئی اے سے وابستہ تھے گلاب خان خبریں 0 25-02-11 06:09 AM
سو صلیبیں تھیں ہر اک حرف جنوں سے پہلے عدنان دانی احمد فراز 1 13-02-11 04:09 PM
عراق میں تباہ کن ہتھیارنہ ملنے پرآج بھی شرمندہ ہوں، جارج بش محمد عاصم خبریں 11 10-11-10 08:54 AM
سوچ کی دستک نہیں یادوں کی خوشبو بھی نہیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 11:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger