واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈاکٹر شاہد مسعود نے پی ٹی وی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-08, 03:08 PM   #1
ڈاکٹر شاہد مسعود نے پی ٹی وی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 22-06-08, 03:08 PM

اسلام آباد (جنگ نیوز) ممتاز صحافی اور سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے پاکستان ٹیلیویژن کے چیئرمین کی حیثیت سے ہفتہ کو باقاعدہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود اس سے قبل ملک کے دو بڑے نجی ٹی وی چینلز پر بھی اہم عہدوں پر فائز رہے، وہ اس سے پہلے جیو نیٹ ورک کے گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اے آر وائی کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے رائل کالج آف سرجنز اور ایمپریل کالج لندن سے سرجری میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں جبکہ اس دوران تدریس کے شعبہ سے بھی وابستہ رہے۔ وہ ستمبر 2001ء سے الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ وابستہ ہوئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو امریکی ٹی وی چینل سی این این نے2005ء میں سکالر شپ دیا، جس پر وہ امریکہ میں الیکٹرانک میڈیا کے جدید پہلوؤں سے روشناس ہوئے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے حالیہ سالوں میں افغانستان، عراق اور لبنان کی جنگوں کی کوریج کا اعزاز بھی حاصل کیا اور وہ تینوں ممالک کے اندر محاذ جنگ پر جا کر حالات و واقعات کی لائیو کوریج کرتے رہے اور اس دوران ان کے پروگراموں کو دنیا بھر میں انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے اے آر وائی پر پروگرام ”ویوز آن نیوز“ اور جیو ٹی وی پر ”میرے مطابق“ نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک پسندیدگی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے پروگراموں میں ملکی اور بین الاقوامی حالات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے، جس کی وجہ سے وہ کئی بار زیر عتاب بھی آئے تاہم انہوں نے کبھی کوئی دباؤ قبول نہ کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے حال ہی میں امریکہ میں بین الاقوامی تعلیم عامہ کی قدیم ترین درس گاہ ”فلیچر سکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی“ سے بین الاقوامی تعلقات عامہ اور دفاعی علوم میں ماسٹرز ڈگری بھی حاصل کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے قومی ٹیلیویژن کی سربراہی سنبھالنے سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن میں بھی اب ایک دور کا آغاز ہو گا اور پی ٹی وی معیار کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 179
Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, پوسٹ, پاکستان, واقعات, لندن, نیوز, امریکہ, اسلام, تعلیم, جیو ٹی وی, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب ،جج نے غیر اخلاقی ٹی وی چینلز کے مالکان کو قابل قتل قرار دیدیا ابن جلال خبریں 14 16-09-08 08:27 PM
ڈاکٹر شاہد مسعود نے پی ٹی وی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آبا عبدالقدوس خبریں 2 22-06-08 09:03 PM
کسی بھی ٹی وی چینلز کی نشر یات بلاک کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،شیری رحمن عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:15 AM
انٹرنیٹ ویڈیوز جلد ہی ٹی وی پر بھی دیکھی جا سکیں گی وجدان خبریں 0 28-01-08 08:39 AM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger