|
ڈاکٹر عافیہ پاگلوں کے ساتھ قید۔۔۔

22-10-10, 07:39 PM
2010 : اکتوبر-22
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فیڈرل میڈیکل سینٹر ٹیکساس منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ذہنی مریضوں کے سپیشل ہاﺅسنگ یونٹ میں رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔اس بات کا انکشاف ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کراچی میں ہنگامی پریس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو سپیشل یونٹ اس لئے منتقل کیا گیا تاکہ ان کا برین واش کیا جاسکے اور حقائق منظر عام پر لانے سے روکے جاسکیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے الزام عائد کیا کہ مشرف اور گیلانی دونوں حکومتیں ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت واضح اعلان کرے کہ وہ عافیہ کو واپس لاسکتی ہے یا نہیںتاکہ وہ اپنا فیصلہ خود کر سکیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|