واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، مبینہ ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزم گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-11, 11:00 PM   #1
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، مبینہ ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزم گرفتار
راجہ اکرام راجہ اکرام آف لائن ہے 26-08-11, 11:00 PM

اسلام آباد (وقت نیوز رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ قتل کے سارے واقعات منظرعام پر آگئے۔ قتل کے ماسٹر مائنڈ خالد شمیم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی گتھی بالآخر سلجھ گئی، حساس اداروں نے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 افراد کو پاکستان سے گرفتار کیا ہے جبکہ برطانیہ مےں بھی اسی تناظر مےں تحقیقات پر پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے مرکزی کردار خالد شمیم تھا جسے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا ٹاسک سونپا گیا۔

خالد شمیم نے اس ٹاسک کی تکمیل کےلئے حماد صدیقی کی مدد حاصل کی اور اس سے دو نوجوان قتل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کےلئے حاصل کئے گئے ان دونوں نوجوانوں کا تعلق آل پاکستان متحدہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے تھا۔ خالد شمیم نے ہی ان نوجوانوں کے لئے لندن کے ویزوں کا بندوبست کرایا دونوں کے سٹوڈنٹس ویزے لگوائے گئے اور انہیں لندن بھجوا دیا گیا جہاں انہیں ملنے والے ایک شخص نے جسے ملزمان پہلے سے نہیں جانتے تھے ڈاکٹر عمران فاروق کے معمولات کی عملی تصویر سے آگاہ کیا۔

16ستمبر 2010ءکو کراچی سے لندن جانے والے دونوں ملزمان نے ڈاکٹر عمران فاروق کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کر دیا جس کے بعد دونوں قاتل براہ راست پاکستان آنے کے بجائے کولمبو چلے گئے۔ کولمبو پہنچ کر ان افراد نے پاکستان مےں قتل کے ماسٹر مائنڈ خالد شمیم سے رابطہ کیا جس نے انہیں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی۔ کولمبو سے خالد شمیم سے ہونے والی گفتگو ایک حساس ادارے نے ریکارڈ کی جس کے بعد خالد شمیم کی نگرانی کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا۔

خالد شمیم نے کراچی پہنچنے پر دونوں قاتلوں کے قتل کی بھی منصوبہ بندی کی اور یہ منصوبہ بنایا گیا کہ کولمبو سے کراچی پہنچنے پر ان دونوں کو قتل کر دیا جائے۔ اس حوالے سے ہونے والی تمام گفتگو بھی ریکارڈ کی گئی۔ حساس اداروں نے کولمبو سے کراچی پہنچنے والے دونوں افراد کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کر دیا جبکہ خالد شمیم کی حوالگی کے لئے ایم کیو ایم کے بعض رہنماﺅں سے رابطے بھی ہوئے۔

اسی دوران متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدر آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ایک گفتگو مےں بھی اس موضوع کا ذکر ہوا اور الطاف حسین نے اس معاملے پر خاصی برہمی کا اظہار بھی کیا۔ حساس ادارے کی انتہائی اعلیٰ شخصیت نے خالد شمیم کی گرفتاری کے لئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پر پڑنے والے دباﺅ کے بعد خالد شمیم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کولمبو سے کراچی پہنچنے والے افراد کو ان کے قتل کی منصوبہ بندی کا ریکارڈ سنایا گیا جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی ساری کہانی حساس اداروں کو سنا ڈالی اگرچہ خالد شمیم نے ابتدا مےں واقعات کو مختلف رنگ سے پیش کیا لیکن بعدازاں تینوں ملزمان کے بیانات مےں مماثلت پائی گئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی اداروں اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی پاکستانی حساس اداروں سے رابطہ کیا اور ان سے تفصیلات مانگی گئیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال انہیں مکمل تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ایم کیو ایم کے افراد کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر جب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسے بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تفصیلات کا انتظار کر رہے ہےں۔ تفصیلات کے لئے سکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کیا جانا چاہئے۔

Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ، مبینہ ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزم گرفتار
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 235
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (27-08-11), فیصل ناصر (27-08-11), کنعان (27-08-11), ھارون اعظم (26-08-11), بلال الراعی (27-08-11), حیدر (01-09-11), حیدر Rehan (27-08-11), شمشاد احمد (27-08-11), عبدالقدوس (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 01:30 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

يہ تو سيانے پہلے دن سے كہہ رہے تھے كہ كُھرا اپنے گھر سے ہي نكلے گا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-08-11), کنعان (27-08-11), ھارون اعظم (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 01:32 AM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہ رونے والی ویڈیو کا کیا ہوگا؟ بھائی تو زار و قطار رو رہے تھے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-08-11), کنعان (27-08-11), شمشاد احمد (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 02:10 AM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسي ليے تو رو رہے تھے كہ پلاننگ كمزور ہو گئي۔۔۔۔۔۔۔۔ بھانڈا پھوٹ ہي جائے گا۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-08-11), ھارون اعظم (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 05:18 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی کو اب آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ کہ اتنی اچھی اداکاری تو ہالی وڈ کے ادارکار بھی نہیں‌ کر سکتے ہیں۔۔۔ بچارے کی بوری بھی ایم کیو ایم نے بنا ہی دی۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-08-11), کنعان (27-08-11), ابن آدم (27-08-11), عبدالقدوس (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 09:14 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,354
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لگتا ہے بیچارے نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 12:27 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب تو پیپلز پارٹی کا پلہ بھاری ہوگیا لگتا ہے شاید اب پیپلز پارٹی کی شرائط پر حکومت میں واپس آنا پڑے گا
لیکن اگر یہ تفتیش بھی چھپالی گئی تو پاکستان میں اس بد ترین حکومت کبھی نہیں آئی ہوگی
اور کیا اسکاٹ لینڈ اور برطانوی حکومت بھی اس ڈیل کو مانے گی ؟

اقتباس:
ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی اداروں اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی پاکستانی حساس اداروں سے رابطہ کیا اور ان سے تفصیلات مانگی گئیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال انہیں مکمل تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by فیصل ناصر; 27-08-11 at 01:11 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 09:35 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ بھی پیپلزپارٹی کی ایک سیاسی چال ہوسکتی ہے۔ لیکن اسکاٹ لینڈ یارڈ کس حد تک ساتھ دیتی ہے، یہ دیکھنا پڑے گا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (27-08-11)
پرانا 27-08-11, 10:20 PM   #9
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,937
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک نظر ادھر بھی
Videos Posted by Wake Up Muslims Before It's Too Late: Imran Farooq Murder Case MQM (Altaf) Involvement Exposed | Facebook
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-08-11, 10:33 PM   #10
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس: کوئی گرفتار ی نہیں ہوئی
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-09-11, 10:05 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,232
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اج نئیں تے کل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الطاف حسین پھنسے ہی پھنسے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, house, pakistan, کراچی, پاکستان, پاکستانی, واقعات, لندن, نیوز, مکمل, منتقل, منصوبہ, آصف زرداری, ایم کیو ایم, الطاف حسین, اسلام, اعلیٰ, تصویر, حل, زرداری, شخص, عمران, عشرت, صدیقی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سٹریٹجک پروگرام اور آئی ایس آئی بارے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:07 PM
شہدادکوٹ :راکٹ حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 1 23-09-08 03:26 AM
کراچی: اسٹریٹ کرائم کے دوران فائرنگ، پولیس کانسٹیبل سمیت 5 زخمی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:17 PM
جنوبی افریقہ کے ٹریور امیلمین نے یو ایس اوپن ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger