|
ڈاکٹر فاروق ستار سے والد کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیتڈ

16-04-08, 07:52 AM
ڈاکٹر فاروق ستار سے والد کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت
کراچی( پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے والد عبد الستار نور محمد پیروانی کے انتقال پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے گھر اور ٹیلی فون پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ عبد الستار نور محمد پیروانی کے انتقال پر ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون کرکے تعزیت کرنے والوں میں چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو ،وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق ،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، سابق صدر فاروق خان لغاری ، تحریک انصاف کے صدر عمران خان ، مسلم لیگ (ق) صوبہ سرحد کے صدر امیر مقام ،مسلم لیگ (ق) کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن ،تحریک نفاذ فقہہ جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی ،ارکان قومی اسمبلی اسرار کریم ، امان اللہ ، مسلم لیگ (ن) کے سید حفیظ الدین ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کی زوبیا ارباب ملک ، پاکستان مسلم لیگ (ف) کی محترمہ گلنارز سلومی ، سرائیکی قومی اتحاد کے عبد الجبار ، جے یو آئی (ف) کے قاری عثمان ، ڈی جی رینجرز ، صدر اے آرڈی راؤ جاوید جہانگیر ،تجارتی وکاروباری شخصیات احمد چنائے ، سلطان لاکھانی ، سلیم مکاتی ، علی حسیب ، یونس حبیب ، سلمان تاثیر ، عقیل کریم ڈیڈھی ، شاہد فیروز ، صدر الدین ہاشوانی ، ڈاکٹر عاصم ، صحافتی برادری سے افتخار احمد ، ادریس بختیار ، نذیر ناجی ، عابد حسن ، بابر ، کرن،سعودی قونصلیٹ سے حسن اے عطار ، انڈین ہائی کمیشن اور بنگلہ دیش ہائی کمیشن شامل ہیں ۔اسی طرح سرائیکی قومی موومنٹ کے مخدوم صفدر حسین ، عوامی تحریک کے ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ، صوابی سے رکن قومی اسمبلی عثمان خان تاراکئی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبد الحفیظ ، کیماڑی ٹاؤن کے ناظم ہمایوں خان اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے رہنماء احسان بھٹی نے ان کی رہائشگاہ واقع پی آئی بی کالونی جاکرڈاکٹر فاروق ستار سے ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی ، اکبر بلوچ اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل ایک وفدنے بھی ڈاکٹر فاروق ستار سے دلی تعزیت کااظہار کیا اور انہیں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تعزیت کااظہار کرنے والوں نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سید عامر عابدی اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سابق وفاقی وزیر کیپٹن حلیم احمد صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے والد عبدالستار پیروانی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل و سینئر نائب صدر سندھ سینیٹر سیمیں صدیقی، سیف اللہ خان، زاہد وقار، ایوب قادری اور دیگر نے مشترکہ بیان میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|