|
ڈاکٹر مرزا صدر زرداری کی پالیسیوں سے اختلاف کرنیوالے آٹھویں رہنما

04-09-11, 03:19 AM
اسلام آباد (طارق بٹ) 2007 میں بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پارٹی سنبھالنے تک ڈاکٹر ذ والفقار علی مرزا وہ آٹھویں پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں جنہوں نے پالیسیوں سے اختلاف پر آصف علی زرد اری کو للکارا ہے۔ ا ختلاف رائے رکھنے والے ناراض پارٹی رہنماﺅں میں سے کوئی بھی ذوالفقار علی مرزا کی طرح نہ تو کوئی صدر کے بچپن کا د وست ہے اور نہ ہی اُن کا انتہائی بااعتماد ساتھی۔ دونوں کی دوستی 40 سال پرانی ہے ڈاکٹر ذ والفقار مرزا کی ایک اور خوبی اُنہیں د یگر ناراض رہنماﺅں سے امتیاز دلائی ہے وہ ہے انکی بیوی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا جو اپنے خاوند کی پیروی نہ کرتے ہوئے بطور سپیکر قومی اسمبلی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ جمعہ کے روز سے ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ کوئی شخص بھی یہ یقین نہیں کرے گا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اپنے خاوند کے سیاسی کھیل کے منصوبے سے آگاہ نہیں ہیں۔ ہر ناراض رہنما نے اپنے آپ کو بعض وجوہات کی بنا پر صدر زرداری سے دور کرلیا۔ بعض رہنما عوام کو اپنے موقف سے متعلق بتلا رہے ہیں تاہم کچھ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے صرف دو رہنماﺅں کے علاوہ شریک چیئرمین پارٹی نے کسی کو بھی پارٹی سے نکالا نہیں ہے بینظیر بھٹو کے سب سے وفادار ساتھی ڈاکٹر صفدر عباسی اور اُسکی بیوی ناہید خان نے محترمہ کے قتل کے بعد سے زرداری سے اختلاف کرنا شروع کردیا۔ اُس وقت سے اب تک دونوں نے کبھی بھی طاقتور صدر سے کسی قسم کا فائدہ لینا نہیں چاہا بلکہ محترمہ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرکے اُنہوں نے زرداری کیلئے مزید مشکلات پیدا کیں۔ عباسی نے ذوالفقار مرزا کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کو موجودہ درپیش مسائل کے بارے میں ہمیشہ بتلاتے رہے۔ اعتزا ز احسن اگرچہ اب کھل کر صدر زرداری سے اختلاف نہیں کرتے تاہم وہ اُنکی پالیسیوں کی حمایت بھی نہیں کرتے۔ اُنہوں نے ججز کی بحالی مہم میں شاندار کردار ادا کیا اور صدر زروداری کو یہ کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ شاہ محمود قریشی کا معاملہ بھی اُن سے مختلف نہیں ہے اُنہوں نے صدر سے ریمنڈ ڈیوس کیس میں اختلاف کیا۔ وہ اب برائے نام پیپلز پارٹی میں شامل ہیں آئندہ الیکشن میں اُنہیں پارٹی کی سرپرستی ملنا مشکل ہے۔ ڈاکٹر اسرار شاہ کو پیپلزپارٹی سے نکال دیا گیا ہے اسلام آباد ضلعی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے کیمپ کے دوران دہشت گردی کے واقعہ میں اُنکی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھیں اپنی بے دخلی سے اب تک وہ صدر زرداری سے پارٹی کیلئے اُنکی خدمات فراموش کئے جانے کی شکایت کررہے ہیں۔ حال ہی میں پارٹی سے بید خل کئے گئے انور بیگ ہیں وہ بھی بینظیر کے وفادار تھے۔ رضا ربانی خاموش احتجاجی ہیں اُنہوں نے قاتل لیگ (پی ایم ایل کیو) کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے صدر زرداری کے فیصلہ کیخلاف واک آﺅٹ کیا تھا وہ پارٹی میں ہیں بھی اورنہیں بھی....!!
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|