|
ڈرامائی انکشافات کے بعد کار چور محمد حسن نامعلوم مقام پر منتقل

12-08-11, 03:16 AM
اسلام آباد (شکیل انجم) ملک کے سب سے بڑے کار چور محمد حسن کے ڈرامائی انکشافات کے بعد اُسے پشاور جیل سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے وہ ابھی تک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفیسرز کے پاس ہے۔ اپنی نئی جگہ سے محمد حسن نے دی نیوز کو ٹیلی فون کرکے مزید پیچیدہ انکشافات کئے ہیں۔ اُس نے کہا کہ پولیس آفیسرز اُس پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ وہ اعتراف کرے کہ خیبر پختونخوا کی دو انتہائی معزز شخصیات کار چوری اور چوری شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت میں اُسکے برابر کے شریک ہیں۔ مجھ پر تشدد کے دوران یہ سینئر اہلکار پشاور، مردان، راولپنڈی اور اسلام آباد سے میرے پاس تحقیق کے نام پر آئے۔ محمد حسن نے اس نمائندے کو بتایا کہ اُن کا اصل مقصد مجھے اس بات پر قائل کرنا تھا کہ میں پولیس افسروں، بیورو کریٹس، سیاستدانوں اور طاقت کی راہداریوں تک اثرو رسوخ رکھنے والوں کے نام نہ لوں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|