واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈرون حملے امریکا کروا رہا ہے، روکنا ہمارے بس میں نہیں، رحمن ملک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-03-11, 04:05 AM   #1
ڈرون حملے امریکا کروا رہا ہے، روکنا ہمارے بس میں نہیں، رحمن ملک
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 27-03-11, 04:05 AM

ٹیری جونز کی جسارت سے عالم اسلام میں بے چینی پیدا ہوئی ہے، امریکا مذہبی دہشتگردی پر پادری کے خلاف کارروائی کرے، دہشتگردی کےخلاف قوم متحد ہے اور دہشتگرد فرار ہورہے ہیں
ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، منور حسن، فضل الرحمن، عمران خان اور رفیع عثمانی پاپائے روم سے مل کر مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کریں، ریلی سے خطاب، میڈیا سے گفتگو
حافظ آباد (نمائندہ خصوصی، نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان نہیں بلکہ امریکا کروا رہا ہے ان حملوں کو روکنا ہمارے بس میں نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی کوئی ٹیکنالوجی ہے یہ حملے ہماری خودمختاری کےخلاف ہیں پاکستان نے امریکا سے کہا ہے کہ حملے بند کرے اور ہمیں ڈرون ٹیکنالوجی دے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا توہین قرآن کے مرتکب ٹیری جونز کے خلاف مذہبی دہشت گردی کے الزام میں کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیری جونز القاعدہ اور طالبان کا ایجنٹ ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ خدا کےلئے ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ حافظ آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد بڑی ریلی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا امریکی پادری دہشت گرد ہے۔ اس ناپاک جسارت پر عالم اسلام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج سے تین برس پہلے ہر روز چار پانچ دھماکے ہوتے تھے۔ موجودہ حکومت کے دور میں امن وامان میں نمایاں بہتری آئی ہے، دہشتگرد فرار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ منورحسن، مولانا فضل الرحمن، عمران خان اور مفتی رفیع عثمانی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہماری طرف سے اٹلی جاکر پاپائے روم سے ملاقات کریں اور مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کریں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔ رحمن ملک نے بلوچستان کے قوم پرستوں سے کہا کہ وہ اپنی جماعتیں دوسرے صوبوں میں بھی لے جائیں اور سیاست کے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے پنجاب کی انتظامیہ سے کہا کہ ایم کیو ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ پنجاب کسی مخصوص پارٹی کا صوبہ نہیں، ہر ایک کو یہاں اپنا پیغام لے جانے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریے کے مطابق صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی مفاہمت کی سیاست پر عمل کر رہے ہیں۔ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے۔ پیپلزپارٹی نے تین برسوں میں عوام کو ریلیف دیا۔ ”جمہوری اداکاروں“ نے جموریت کی کوئی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان لینا چاہئے کہ جو پی پی پی سے ٹوٹا وہ زیرو ہوگیا۔ رحمن ملک نے کہا کہ صدر کی ہدایت پر دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارت خانوںمیں مشین ریڈیبل پاسپورٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دہشت گرد فرار ہو رہے ہیں۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میچ پر جوا چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کا ممنون ہوں کہ انہوں نے کہ ہمارے کہنے پر پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی کےلئے مناسب انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بےنظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے رحمن ملک نے کہا کہ عوام کو بہت کچھ بنائیں گے مگر پہلے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کیمٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ اخبار نویسوں کے سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوست ہیں کسی نے شاید ورغلایا ہے تو گھر واپس آجائیں۔ ان کی غلط فہمی دور جائے گی۔ کراچی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبے امن وامان کے حوالے سے پوری طرح خودمختار ہیں۔ امن وامان صوبائی مسئلہ ہے۔ میں کراچی جاتا ہوں تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ وائسرائے آگیا ہے۔ میں وائسرائے نہیں مگر جب کسی علاقے میں مضبوط تھانیدار چلا جائے تو بدمعاش بھاگ جاتے ہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 210
Reply With Quote
پرانا 27-03-11, 12:10 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر حملے نہیں رکوا سکتے تو نان چھولے کی ریڑھی لگا لیں۔ اس میں بھی کافی منافع ہو جائے گا۔ گیلانی کو سری پائے اور زرد آری کو نہاری کی دکان پر کھڑا کر دیں۔ عظیم اسٹیلیشمنٹ کے چیف کو مال بٹورنے پر میرا مطلب ہے کیشیر بنا دیں۔ باقی پاکستان کا اللہ مالک ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Blue Chips (27-03-11), گلاب خان (30-03-11), محمدخلیل (27-03-11), سحر (27-03-11), شریف (27-03-11)
پرانا 27-03-11, 02:29 PM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 26
کمائي: 719
شکریہ: 20
19 مراسلہ میں 52 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان کے بس میں صرف پاکستان کا مال بٹورنا ہے جو وہ بخوبی بٹور رہے ہیں
Blue Chips آف لائن ہے   Reply With Quote
Blue Chips کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-03-11, 04:31 PM   #4
Member
اجنبی
 
بھولا بادشاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: یہیں کہیں...
عمر: 28
مراسلات: 38
کمائي: 725
شکریہ: 25
29 مراسلہ میں 67 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے تاں اونہاں كو كہہ ديا آ جاو اور ہوائى أڈے بهى دے دئپے اب كہتے ہيں بس ميں نئيں ، فٹے منہ جے،
بھولا بادشاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-03-11, 05:28 PM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو اسلحہ وغیرہ ہے ملک میں پھر وہ بیچ کے امریکہ کے پیسے دے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-03-11, 06:18 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 456
کمائي: 10,008
شکریہ: 147
332 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں شیطان ملک کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حزف کر دیا گیا ،
شریف آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-03-11, 08:56 PM   #7
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 26
کمائي: 719
شکریہ: 20
19 مراسلہ میں 52 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کافی عرصہ پہلے پاکستان کی فوج میں سے کسی کا بیان آیا تھا کہ ہم
ڈرون اٹیک کو گرانے کی مکمل ٹیکنالوجی رکھتے ہیں لیکن
یہ حکومت کی اجازت نہیں شائد اسی طرح کا بیان تھا

یعنی حکومت خود ہی ڈرون حملے کروا رہی ہے جو اب روکنا اس کے بس میں نہیں کیونکہ ڈرون اٹیک کو روکنے کے لیے بھی منہ کی ضرورت ہے پاک فوج کو حکم دینے کے لئے اور حکومت کا منہ تو ویسے ہی امریکہ نے ڈالر دے کر بند کر دیا ہے
تو رحمان ملک ٹھیک ہی کہہ رہا ہے ڈرون حملوں کو روکنا ہمارے بس میں نہیں
Blue Chips آف لائن ہے   Reply With Quote
Blue Chips کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (28-03-11)
پرانا 28-03-11, 10:15 AM   #8
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Blue Chips مراسلہ دیکھیں
کافی عرصہ پہلے پاکستان کی فوج میں سے کسی کا بیان آیا تھا کہ ہم
ڈرون اٹیک کو گرانے کی مکمل ٹیکنالوجی رکھتے ہیں لیکن
یہ حکومت کی اجازت نہیں شائد اسی طرح کا بیان تھا

یعنی حکومت خود ہی ڈرون حملے کروا رہی ہے جو اب روکنا اس کے بس میں نہیں کیونکہ ڈرون اٹیک کو روکنے کے لیے بھی منہ کی ضرورت ہے پاک فوج کو حکم دینے کے لئے اور حکومت کا منہ تو ویسے ہی امریکہ نے ڈالر دے کر بند کر دیا ہے
تو رحمان ملک ٹھیک ہی کہہ رہا ہے ڈرون حملوں کو روکنا ہمارے بس میں نہیں
ہر بم دھماکے ہر ڈرون حملے کے پیچھے ہمرے حکومت کا ہی ہاتھ ہے
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, قرآن, لوگ, موجودہ, آج, الزام, انتظامیہ, اسلام, بے نظیر, ترمیم, جوا, جواب, خلاف, خان, خدا, دوست, زرداری, سیاست, طالبان, عمران خان, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب میں مظاہرے شیطانی حربہ ہیں، مسلمان خبردار رہیں، امام کعبہ عارف اقبال خبریں 5 14-03-11 01:16 PM
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لئے کوششیں، قانونی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں، ماہرین گلاب خان خبریں 0 13-11-10 07:15 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger