واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈرون حملے غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہیں: پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-12, 08:55 PM   #1
ڈرون حملے غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہیں: پاکستان
زبیرافتحار زبیرافتحار آف لائن ہے 31-01-12, 08:55 PM

امریکی صدر براک اوباما نے پہلی بار باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ امریکی جاسوس طیارے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مشتبہ شدت پسندوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ یہ حملے غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہیں۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی پوزیشن بہت واضح ہے اور اصولوں پر مبنی ہے۔

امریکی صدر نے ڈرون حملوں کی تصدیق گوگل اور یوٹیوب کے ساتھ ایک گھنٹہ کے طویل ’ہینگ آؤٹ‘ کے دوران کہی۔

گوگل اور یو ٹیوب کا ہینگ آؤٹ شروع ہونے سے پہلے ایک لاکھ تیس ہزار سوالات آئے۔ چھ افراد نے صدر اوباما سے آن لائن سوالات پوچھے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کے ذریعے بیشتر حملے پاکستان کے قبائلی علاقے فاٹا میں کیے گئے۔انہوں نے ان حملوں کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ یہ حملے القاعدہ کے مشتبہ دہشت گرووں کے خلاف کیے گئے جو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں موجود تھے۔

امریکی صدر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ڈرون حملے غیر قانونی، خلافِ منشا اور ناقابلِ قبول ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی کو درگزر نہیں کر سکتے‘۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ کئی سالوں سے جاسوس طیاروں کے حملے ایک معمول بن چکا ہے۔

امریکی غیر سرکاری اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں دو ہزار چار سے لے کر اب تک کل دو سو تراسی ڈرون حملے ہوچکے ہیں جن میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ اٹھارہ جون دو ہزار چار کو جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے قریب ہوا تھا جس میں طالبان کمانڈر نیک محمد مارے گئے تھے۔

امریکی اداروں کے مطابق دو ہزار چار سے لے کر دو ہزار سات تک پہلے چار سالوں میں کل نو حملے ہوئے جبکہ دو ہزار آٹھ میں تینتیس، دو ہزار نو میں تریپن، دو ہزار دس میں سب سے زیادہ یعنی ایک سو اٹھارہ اور دو ہزار گیارہ میں ستر امریکی حملے ہوئے۔

پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ہوتا رہتا ہے اور ان حملوں کے مخالفین کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تر بے گناہ افراد نشانہ بنتے ہیں۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قبائلی عمائدین نے بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

عموماً دیکھا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات جب بھی تلخی کا شکار ہوئے ہیں ڈرون حملوں کا سلسلہ بھی تعطل کا شکار رہا ہے تاہم یہ تعطل مستقل بندش کی شکل اختیار نہیں کر سکا۔

گزشتہ سال چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں سلالہ کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چوکیوں پر نیٹو کے فضائی حملے کے بعد امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ڈرون حملوں کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ ماہ کے لیے تعطل کا شکار رہا تھا تاہم رواں برس جنوری کے دوسرے ہفتے سے یہ سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکا ہے۔

اس سے پہلے دو ہزار گیارہ کے شروع میں بھی چوبیس روز تک ڈرون حملے بند رہے تھے جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تلخی میں اضافہ ہوا تھا تاہم بعد میں جاسوس طیاروں کے حملے دوبارہ شروع ہوگئے تھے۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 59
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (31-01-12), عبیدرضا (31-01-12)
پرانا 31-01-12, 09:05 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
عبیدرضا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: تماشاہ گاہِ دنیا
مراسلات: 115
کمائي: 1,436
شکریہ: 68
80 مراسلہ میں 177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو ہم سب کو علم ہے کہ یہ حملے غیر قانونی ہیں ، اس میں ہماری حکومت نے نئی بات کیا بتائی ہے ۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ ان کے روک تھام کےلئے ہماری حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں ؟
__________________
دنیا ایک تماشاہ گاہ ہے اور میں اس کا ایک تماشائی
عبیدرضا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-01-12, 09:21 PM   #3
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,118
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیدرضا مراسلہ دیکھیں
یہ تو ہم سب کو علم ہے کہ یہ حملے غیر قانونی ہیں ، اس میں ہماری حکومت نے نئی بات کیا بتائی ہے ۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ ان کے روک تھام کےلئے ہماری حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں ؟
ڈالر کم مل رہے ہیں‌۔اس کو بڑھو۔ورنہ!!!!!!!!!!!!!!!!!!
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان اورافغانستان میں غیرقانونی امریکی نیٹ ورک کی تصدیق ہو گئی: نیو یارک ٹائمز جاویداسد خبریں 3 14-01-11 08:50 PM
دیارغیر میں پاکستانیوں کے نام روشن کرنے والا۔۔۔ منتظمین نئے تخلیق کار 12 08-05-10 06:07 AM
افغانستان: ہرات میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:04 PM
پاکستان کے کوئلے کے 60کھرب ڈالر کے ذخائر لٹ جانے کا خطرہ ،ارباب رحیم کے دور میں غیر معروف کمپنی کو ٹھیکا دے دیا گیا تھا عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:29 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger