واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈرون: عالمی عدالتوں سے رجوع کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-10-11, 07:04 PM   #1
ڈرون: عالمی عدالتوں سے رجوع کا فیصلہ
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 28-10-11, 07:04 PM

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قبائلی عمائدین نے بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں بین الاقوامی ماہرین نے اُنہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قبائلی عمائدین کے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقے آئین کے آرٹیکل ایک کے تحت پاکستان کا حصہ ہیں اور موجودہ حکومت اور اس کے ادارے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
اس قرارداد میں امریکی دعوے کی تردید کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرون حملوں میں کوئی بھی بےگناہ شخص ہلاک نہیں ہوا۔
اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اُن کے خصوصی مندوب برائے ماورائے عدالت قتل سے کہا ہے کہ امریکی اجارہ داری اور قبائلی عوام کے قتل عام کو روکنے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔
حکومت کی ناکامی
"قبائلی علاقے آئین کے آرٹیکل ایک کے تحت پاکستان کا حصہ ہیں اور موجودہ حکومت اور اس کے ادارے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔"
جرگہ
قرار داد میں پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے کہا گیا ہے کہ وہ ان واقعات کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں۔
جرگے میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی بھی کوئی مالی معاونت نہیں کی۔
قبائلی عمادین نے اس جرگے کے دوران رکن قومی اسمبلی کامران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو حکومت میں شامل ہونے کے باوجود امریکی ڈرون حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا نہیں کیا۔
کامران خان نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق فوج کی اعلیٰ قیادت نے ارکان پارلیمنٹ کو ان کمیرہ بریفنگ دی تھی تو اُنہیں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی فوج ڈرون گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس کے بعد کے نتائج بھگتنے کے لیے پاکستانی عوام تیار رہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ پوری قوم اُن کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہے۔
کامران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کتنی موثر ہے یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے جب تک پورا ملک ان حملوں کے خلاف ایک آواز ہوکر احتجاج نہیں کرتا اُس وقت تک یہ جرگے اور قراردادیں موثر ثابت نہیں ہوں گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جرگے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کو فوری بند کیا جائے اور قبائلی علاقوں کے عمائدین کو یہ اختیار دیا جائے کہ وہ اپنے لوگوں سے بات کریں۔

بی بی سی اردو۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 146
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
محمد مسلم (28-10-11), احمد نذیر (28-10-11), رضی (29-10-11), سیفی خان (28-10-11)
پرانا 28-10-11, 09:37 PM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فواد بھائی اس پہ کیا کہتے ہیں ؟
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-10-11, 12:36 AM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,540
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیفی خان مراسلہ دیکھیں
فواد بھائی اس پہ کیا کہتے ہیں ؟
اس پر طالبان بخار میں مبتلا ٹولہ گنگ ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, پاکستان, پاکستانی, وقت, واقعات, مکمل, موجودہ, منظور, آپریشن, اقوام متحدہ, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, خلاف, خان, خصوصی, شخص, عوام, علاقے, عمائدین, عمران, عمران خان, عالمی, عدالتوں, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈرون حملوں کے متاثرین ہرجانہ کیلئے امریکی عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں، ماہرین گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:50 AM
قطر کے صحرائوں میں آم کے درختوں نے پھل دینا شروع کر دیا وجدان خبریں 1 13-10-10 05:16 PM
رمضان کی برکت ختم ،قیمتوں میں حرکت شروع جاویداسد خبریں 0 14-09-10 11:16 PM
جہاد میں عورتوں اور بچوں کا قتل ممنوع ہے۔ میاں شاہد صحیح المسلم 2 04-08-10 02:19 PM
شاہراہ فیصل: نرسری کے قریب 2 دھماکے، ہلاکتوں کا خدشہ ابو عمار خبریں 15 05-02-10 07:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger