|
ڈونرز کانفرنس کی تجویز کو پذیرائی نہ مل سکی امداد کیلئے وزیرخارجہ بیرونی دورے کرینگے

26-08-10, 03:22 AM
اسلام آباد (فاروق اقدس،نامہ نگار خصوصی) معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کی جو تجویز کو پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی اس تجویز کی حمایت نہ کرنے والوں نے استدلال پیش کیا ہے کہ ڈونرز کانفرنس میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو کرنے اور کانفرنس کے انعقاد میں بھاری اخراجات ہوتے ہیں جبکہ ایسی کانفرنسوں میں زیادہ تر یقین دہانیاں کرائی جاتی ہیں لیکن ان کی عملی شکل کم سامنے آئی ہے۔ ڈونرز کانفرنس کی بجائے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امدادی رقم کے حصول کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بیرون ممالک حکومتوں سے خود رابطے کریں گے۔ پہلے مرحلے میں وزیرخارجہ جمعرات کو خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,979 مراسلہ میں 8,238 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|