|
ڈکٹیٹر شپ کی باقیات نہیں چاہتیں کہ اسمبلی مدت پوری کرے،زرداری نوابشاہ

22-06-08, 08:30 PM
ڈکٹیٹر شپ کی باقیات نہیں چاہتیں کہ اسمبلی مدت پوری کرے،زرداری
نوابشاہ … پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے ڈکٹیٹر شپ کی باقیات کی کوشش ہے کہ حکومتی اتحاد برقرار نہ رہے، اوراسمبلی اپنی مدت پوری نہ کرسکے۔نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے جو قربانی دی ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ بیگم نصرت بھٹو کو بھی شہیدوں میں شمار کرتے ہیں، پی پی پاکستان بچانے والی جماعت ہیں ہم ملک کو مضبوط کرینگے اور اسے آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ہم تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔چھوٹی پارٹیوں کو کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ بجٹ میں غربت کو ختم کرنے کے لئے 38ارب روپے رکھے گئے ہیں اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں غربت کے خاتمے کے لئے خطیر رقم رکھی جائے گی۔آصف زرداری نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بے نظیرشہید کا نعرہ لگانے والاملک کا صدر ہوگا۔صدر کے عہدے پر سندھ اورپیپلز پارٹی کا حق ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس ملک میں فوج نہیں ہوتی وہ ملک نہیں بچتا۔سیاست میں ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا،ججز کی بحالی کا مسئلہ ایک سیاسی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں ہے کہ لوگوں کو تقسیم کرنے کیلئے یوسی سطح ایک مہم چل رہی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|