واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں پر دہشتگردی ایکٹ کا اطلاق ہوگا،رحمن ملک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 09:13 AM   #1
ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں پر دہشتگردی ایکٹ کا اطلاق ہوگا،رحمن ملک
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 14-04-08, 09:13 AM

ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں پر دہشتگردی ایکٹ کا اطلاق ہوگا،رحمن ملک
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمٰن اے ملک نے اتوار کو کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں موبائل فون و کار چھیننے، رہزنی اور گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں کے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایسے جرائم پر دہشت گردی ایکٹ کا اطلاق کیا جائے، وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمٰن اے ملک کی طرف سے تمام صوبوں کے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جس علاقے میں ایسے جرائم ہوں اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ مشیر داخلہ نے تمام صوبائی پولیس افسران کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ موبائل فون اور کار چھینے جانے ، رہزنی اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے واقعات کی رپورٹ روزانہ نیشنل پولیس بیورو کو ارسال کرے تاکہ ان جرائم کے سدباب کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ علاوہ ازیں مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سانحہ 9 اپریل کی تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں، امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں سندھ سیکریٹریٹ میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رحمن ملک نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں قیام امن کے حوالے سے سندھ کابینہ کے ارکان سے تبادلہ خیال کیا،انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کو بھی شہر میں شرپسند عناصر سے نمٹنے کیلئے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہدایات دے دی گئی ہیں۔ مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 9 اپریل کو کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور اس کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رحمن ملک نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ انہوں نے کراچی پولیس کو بھی شہر میں شرپسند عناصر سے نمٹنے کے لئے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے ہدایات دی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 247
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, واقعات, وزیر, مکمل, موبائل, ممکن, خلاف, خصوصی, صوبہ, صوبوں, صوبائی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شہاب نامہ (آپ بیتی) خرم شہزاد خرم آپ بیتی 6 26-12-10 07:28 AM
جیل انسان کو خطرناک مجرم بنادیتی ہے جدید تحقیق جاویداسد خبریں 0 23-09-10 02:37 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM
محبت چینج کر دیتی ہے سب کچھہ شاہ جی 90 Chit Chat 0 21-02-09 05:12 AM
کراچی:بینک ڈکیتی کی 2/ وارداتوں میں 18/ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger