|
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز

08-12-07, 08:04 AM
اسلام آباد(جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت کے اندر 79637 آبی گزرگاہوں کو بہتر بنانے اور پانی کے 6366 ذخیرے تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے قیمتی آبی وسائل کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہئے، بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا جانا چاہئے۔ جمعہ کو پاکستان میں آبی گزرگاہوں کو بہتر بنانے کے قومی پروگرام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ ملک کے قیمتی آبی وسائل کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 66 ارب روپے کی لاگت سے کھالوں کو پختہ کرنے اور بہتر بنانے کے منصوبے سے کاشتکاروں کے لیے پانی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور ان کی زرعی پیداوار بڑھے گی۔ انہوں نے آبپاشی کے نظام کے سرے پر واقع کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت آئندہ تین برسوں میں پنجاب میں 5000 ‘ سرحد میں 2400 ‘ بلوچستان میں 4700 ‘ سندھ میں 6000 آزاد کشمیر ‘ فاٹا ‘ فانا اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں 600 آبی گزرگاہوں کو پختہ کیا جائے گا۔صدر نے متعلقہ حکام کو ہدف سے قبل پہلا مرحلہ مکمل کرنے پر دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|