واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈینگی، متاثرین کی تعداد 4000 سے زیادہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-11, 08:38 AM   #1
ڈینگی، متاثرین کی تعداد 4000 سے زیادہ
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 14-09-11, 08:38 AM

ڈینگی بخار سے آٹھ افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور مرنے والوں میں صوبائی سیکرٹری معدنیات عطاء اللہ صدیقی بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب جہانزیب خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صوبے بھر میں ڈینگی مچھر سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار چوالیس ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں تین ہزار پانچ چھہتر کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار عبادالحق نے بتایا کہ صوبائی حکام کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے سات سو سنتالیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں چھ سو اڑتالیس مریض لاہور سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی بخار سے پیر کے روز مزید دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

ڈینگی وائرس کی زد میں اب میں غیر ملکی بھی آگئے ہیں اور لاہور آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے منصوبہ پر کام والے تین چینی باشندوں کوڈینگی وائرس کی تشخیص ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

صوبائی سیکرٹری صحت جہانزیب خان نے بتایا کہ ڈینگی وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک سے بھی خصوصی ٹیمیں آرہی ہیں اور اس سلسلے میں سری لنکن ڈاکٹروں کی ایک ٹیم منگل کو لاہور پہنچے گی۔

سیکرٹری صحت کے بقول پنجاب حکومت کی طرف سے قائم کردہ ہیلپ لائن پر ڈینگی وائرس کے بارے میں معلومات کے لیے ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد کالز موصول ہوئی ہیں۔

ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود شہریوں میں پمفلٹ تقیسم کیے۔

ادھر پنجاب کے وزیر تعلیم میاں مجتبیْ شجاع الرحمن کی ہدایات پر ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مارننگ اسمبلی پر دو ماہ کے لیے پابندی لگادی گئی ہے۔

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮ڈینگی، متاثرین کی تعداد 4000 سے زیادہ ‬
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 139
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
مون (14-09-11), اجمل (14-09-11), عبدالقدوس (14-09-11)
پرانا 14-09-11, 09:14 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لاہور میں‌ہرقسم کے تعلیمی ادارے 10 دنوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
مون (14-09-11), محمد یاسرعلی (14-09-11)
پرانا 14-09-11, 11:20 AM   #3
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,667
کمائي: 14,841
شکریہ: 2,813
891 مراسلہ میں 1,671 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے ۔ بھائی کیا اس سے بچاو کی کوئ تدبیر نہیں‌۔ میرا مطلب ہے کہ کوئ ایسی ویسنیشن یا گولی جس کی مدد سے مچھر کے کاٹے کو بے اثر کیا جا سکے ؟
مون آف لائن ہے   Reply With Quote
مون کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
9/11, pakistan, ہے۔, ڈینگی وائرس, وائرس, وزیر, قائم, لاہور, چار, نظر, موت, منصوبہ, متاثر, مطابق, اللہ, اعلیٰ, تعلیم, خود, خان, خصوصی, شریف, صوبے, صوبائی, صحت, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مہنگائی، پھر مہنگائی اور مزید مہنگائی گلاب خان خبریں 1 04-11-10 09:15 AM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
کیا بُرائی، اچھائی سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے؟ خرم شہزاد خرم نئے تخلیق کار 6 07-05-10 01:19 AM
اسرائیلی حملے جاری، مزید 30 فلسطینی ہلاک محمدعدنان خبریں 1 01-03-08 07:36 PM
نائن زیرو اور مجھ پر حملے کی افواہ پھیلائی گئی، فاروق ستار خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger