واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈینگی مہم میں کام کم اور اشتہار زیادہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-11, 12:14 AM   #1
ڈینگی مہم میں کام کم اور اشتہار زیادہ
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 08-10-11, 12:14 AM

وفاقی حکومت نے بجلی کے بحران اور پنجاب حکومت نے ڈینگی وائرس کے خلاف اخباری اشتہاری مہم جاری کر رکھی ہے اور اب تک اس مہم کے سلسلے میں کروڑوں روپے کے اشتہارات پاکستان کے قومی اور مقامی اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اشتہار پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے جاری کیا ہے اور اس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنائی گئی ہے۔

لاہور سے نامہ نگار علی سلمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے پنجاب کے بعض شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا ہو رہی ہے۔ پورے پنجاب میں جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے ہو چکے ہیں۔

پنجاب کی حکمران مسلم لیگ نون نے اپنے کارکنوں سے ان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے کی اپیل کی تھی۔

وفاقی حکومت نے بعض اخبارات کے صفحہ اول پر شائع ہونے والے اشتہارات میں بجلی کے بحران کے بارے میں سرخی لگائی ’بجلی بحران کے چند تاریخی حقائق‘ اور تفصیلات میں لکھا کہ بےنظیر بھٹو کے توانائی کے بڑے منصوبوں اور پرائیوٹ پاور پالیسی کی مخالفت کی گئی اور حالیہ حکومت کی بیرونی سرمایہ کاری کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ اشتہار میں کہا گیا کہ بجلی کی پیداوار چھتیس گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بڑھائی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کے وزراء نے مسلم لیگ نون کی بجلی کے بحران پر تنقید کا برا مناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے پنجاب میں مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والے جان لیوا ڈینگی بخار کا خاتمہ کریں۔

سرکاری اعدود و شمار کے مطابق اب تک کوئی دو سو افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور بیس ہزار کے قریب متاثرین ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مچھروں کی پیدائش اور افزائش کی روک تھام کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کے لیے میڈیا پر ایسی اشتہاری اور صحافتی مہم چلائی کہ وہ خود ایک ہیرو لگنے لگے ہیں۔

ان اشتہارات اور خبروں میں کہیں وزیر اعلی پنجاب کو صفائی کرتے دکھایا گیا تو کہیں یہ بتایا گیا کہ انہوں نے پلٹ لٹس الگ کرنے والی پانچ مشینیں درآمد کر لی ہیں۔ پنجاب حکومت ڈینگی کے بارے میں اخبارات کے اول صفحات پر قیمتی اشتہارات جاری کرچکی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ میڈیا پر لڑائی کے بجائے اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہی رقم اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر لگاتیں تو کچھ نہ کچھ بہتری ہو سکتی تھی۔

خبر
__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 137
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (08-10-11), راشد احمد (08-10-11)
پرانا 08-10-11, 06:58 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں روز ہی اخبارات میں پنجاب حکومت نے اشتہار دئیے ہوتے ہیں۔
اور میڈیا نے بھی ڈینگی کو جان بوجھ کر اچھالا ہے تاکہ اشتہارات ملتے رہیں۔
اب میڈیا کیوں خاموش ہوگیا؟
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ads, pakistan, کوئی, کوششوں, کرتے, گئی, پہلے, پورے, پاکستان, ڈینگی وائرس, والی, وائرس, وزیر, میڈیا, مطابق, اشتہار, اعلیٰ, بحران, خود, خلاف, علی, صفحہ, صفحات, صوبائی, صحافتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور میں ڈینگی نے مزید 8 چراغ گل کردئیے، شہری خوف زدہ گلاب خان خبریں 1 16-09-11 04:38 AM
لاہور میں ڈینگی 5 اور زندگیاں نگل گیا، مزید 685 افراد میں وائرس کی تصدیق گلاب خان خبریں 2 15-09-11 06:59 AM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
خواتین زیادہ طویل العمر محمدعمر خبریں 42 21-12-09 06:14 PM
انڈین لیگ سے معاہدہ علی الاعلان کروں گا،انضمام الحق ،ابھی معاملات زیر غور ہیں خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-08-07 09:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger