واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ڈیپریشن کا علاج: ریمنڈ سے امریکی خاتون قونصلر کی ملاقاتیں، لوڈوکھیلتی رہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 04:56 AM   #1
ڈیپریشن کا علاج: ریمنڈ سے امریکی خاتون قونصلر کی ملاقاتیں، لوڈوکھیلتی رہیں
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 24-02-11, 04:56 AM

اسلام آباد (طارق بٹ) امریکی سفارتی عملے میں شامل ایک خاتون سوشل قونصلر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بکثرت ریمنڈ ڈیوس سے ملاقاتیں کرتی ہے اور ڈیپریشن کے علاج کے لئے گپ شپ کے دوران ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ ”لوڈو“ بھی کھیلتی ہیں۔ سینئر اہلکار نے ”دی نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون سوشل قونصلر ”سوشل تھراپی“ کے نام پر 2 گھنٹے ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ جیل میں گزارتی ہیں اور اسے خوشگوار موڈ میں رکھنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ ڈیپریشن سے ڈیوس کو نقصان نہ پہنچے۔ امریکہ نے جن ممالک کو ”سخت“ قرار دیا ہے وہاں پر سوشل قونصلرز تعینات کئے گئے اور امریکہ پاکستان کو اس کیٹیگری میں رکھتا ہے۔ سینئر اہلکار کے مطابق خاتون سوشل قونصلر کو ڈیوس تک رسائی کی اجازت وفاقی حکومت کی پنجاب حکومت کو ہدایات کے تحت دی گئی ہے اور یہ ڈیوس تک ”قونصلرز کی رسائی“ کا ہی حصہ ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے ڈیوس کیس کی سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ خود ریمنڈ کی سکیورٹی ہے۔ پنجاب حکومت کو سفارتی استثناءسمیت ریمنڈ کیس کے حوالے سے کوئی بھی دستاویز ابھی تک وفاقی حکومت نے فراہم نہیں کی۔ اس طرح پاکستانی شہری کو کچلنے والی امریکی سفارت خانے کی گاڑی اور ڈرائیور کی حوالگی کے سلسلے میں لکھے گئے نصف درجن خطوط کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو امریکی قونصلیٹ جانے والی پولیس پارٹی کو جواب دیا گیا تھا کہ اس حوالے سے انہیں امریکی سفارتخانے یا وفاقی حکومت سے کوئی ہدایات نہیں ملیں۔ اہلکار نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں مشاورت کے لئے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور پنجاب حکومت کو بالکل کوئی اندازہ نہیں کہ 14 مارچ کو ریمنڈ کیس کی اگلی سماعت پر وفاقی حکومت کا موقف کیا ہوگا؟ مذکورہ اہلکار نے ریمنڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہریوں کے ورثاءکو خون بہا ادا کرنے کی کوششوں سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم دیگر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف سطح پر مختلف افراد مقتولین کے ورثاءکو خون بہا کی ادائیگی کرکے کیس کو عدالت سے باہر ہی ختم کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ اہلکار نے مزید کہا کہ ڈیوس نے منگل کو بھوک ہڑتال نہیں کی بلکہ بھوک نہ ہونے پر ایک وقت کا کھانا نہیں کھایا، دوسرے وقت کا کھانا ڈیوس نے کھایا تھا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 213
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 05:58 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لوجی کوڈورڈز کا تبادلہ ہورہا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 06:18 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,283
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
انہیں فُل ورڈز میں کس نے روک رکھا ہوگا، جو کوڈ ورڈز میں بات کریں گے بھائی
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 08:10 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گلاب خان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
انہیں فُل ورڈز میں کس نے روک رکھا ہوگا، جو کوڈ ورڈز میں بات کریں گے بھائی
جناب دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں ہوش کے ناخن لیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 09:54 AM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,164
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جسکوتمام تر سہولتیں فراہم ہو رہی ہیں وہ کیا کوڈورڈز میں بات کریں گے؟
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوشش, کوششیں, کوششوں, گئی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وقت, لکھے, نام, مطابق, امریکہ, اجازت, اسلام, جیل, جواب, جانے, حصہ, خون, خود, علاج, عملے, عدالت, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خاتون جو خوف کو محسوس نہیں کر سکتی یاسر عمران مرزا شعبہ طب 7 20-12-10 11:08 PM
مردوں کا داخلہ منع ۔۔۔ خواتین توڑ پھوڑ کرسکتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 13 24-07-10 11:01 PM
نواز شریف نے ذاتی سکیورٹی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی تجویز مسترد کردی ابن جلال خبریں 0 12-04-08 03:06 PM
غیراعلانیہ پابندی‘ توفیق عمر اور عمران فرحت فائنل نہیں کھیل سکتے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:44 AM
تربیلاحملہ: 16 ہلاکتیں، تحقیقات چاچا کمال خبریں 0 14-09-07 09:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger