واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ژوب میں چار مشتبہ خودکش حملہ آور گرفتار، ہمارے بچے دہشتگرد نہیں، بیگناہ گرفتار کیاگیا،رشتہ دار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-08, 08:38 PM   #1
ژوب میں چار مشتبہ خودکش حملہ آور گرفتار، ہمارے بچے دہشتگرد نہیں، بیگناہ گرفتار کیاگیا،رشتہ دار
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 12-10-08, 08:38 PM

ژوب میں چار مشتبہ خودکش حملہ آور گرفتار، ہمارے بچے دہشتگرد نہیں، بیگناہ گرفتار کیاگیا،رشتہ دار


کوئٹہ:

رپورٹ ۔ زین الدین زیڈ‌ایف۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر 4مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار کرلیا جنہیںتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، خودکش حملہ آوروں کا تعلق وزیرستان سے ہے ۔ جبکہ گرفتار افراد کے رشتہ داروں‌کا کہناہے کہ گرفتار افراد مدرسے کے طلباء ہیں اور ان سے کوئی خودکش جیکٹس برآمد نہیں ہوئے۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے ژوب میں داخل ہونے کی اطلاع پر حساس علاقوں کی سیکرٹی سخت کردی تھی۔ اتوار کو سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ژوب بس اڈے میں واقع دو ہوٹلوں میں چند مشتبہ افراد موجود ہیں جس پر سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر دونوں ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے دھماکے خیز مواد اورخودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔حملہ آوروں کا تعلق وزیرستان سے ہے جو کوئٹہ جاکرتخریب کاری کی وارداتیں کرناچاہتے تھے۔چاروںحملہ آوروں کو تفتیش کے لیے کوئٹہ کے نامعلوم منتقل کردیا گیا ہے ۔ ادھر گرفتار افراد کے رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد مدرسے کے طالب علم اور مقامی ہیںان افراد میں غوث الدین، اجمل ، عبدالرحمن اور حیدر شامل ہیں۔انہوں نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ ان کے بچے خودکش حملہ آور ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 193
Reply With Quote
جواب

Tags
color, منتقل, الزام, خودکش, خودکش حملہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریلوے انجنوں کی خریداری میں 40ارب کا گھپلا معمولی بات نہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:47 AM
پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لئے کوششیں، قانونی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں، ماہرین گلاب خان خبریں 0 13-11-10 07:15 AM
وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن گلاب خان خبریں 9 02-07-10 11:01 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger