واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کئی بجلی گھر بند، بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-11, 03:59 AM   #1
کئی بجلی گھر بند، بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 02-10-11, 03:59 AM

اسلام آباد ‘ لاہور (خصوصی نمائندہ‘ ایجنسیاں‘ مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھرمیں بجلی کا بحران سنگین تر ہوگیا‘ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی ٹرپ کرگیا‘ بجلی کا شارٹ فال ساڑھے سات ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا جس کے باعث بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے‘ لوگوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔ بعض علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال 7500میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ سے بعض علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں مکینوں نے بتایا کہ 2 سے 3گھنٹہ کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی بحران کی بڑی وجہ آئی پی پیز کو بقایا جات کی عدم ادائیگی اور ایندھن کی عدم فراہمی ہے، جس کے باعث کئی نجی بجلی گھر بند جبکہ اکثر نے پیداوار کم کر دی ہے، بند ہونے والے آئی پی پیز میں حبکو، کیپکو، روش، اے ای ایس لال پیر، اورنیٹ، سیبکول، جاپان اور فوجی کبیر والا شامل ہیں۔ شارٹ فال میں اضافے کے بعد لاہور سمیت بڑے شہروں میں چودہ گھنٹے جبکہ دیہات میں بیس گھنٹے تک بجلی بند رہنے لگی ہے۔ لاہور کے کئی علاقوں میں مسلسل 8,8 گھنٹے کی ریکارڈ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔ بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود ڈی جی پیپکو اعجاز رفیق کا اصرار ہے کہ صورتحال زیادہ خراب نہیں، یہ سب پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ حیدرآباد کے شہری علاقوں میں 12 اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار متاثر ہے، سکھر اور لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے جبکہ نوابشاہ اور میرپور خاص کے شہری و دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ فیصل آباد اور سرگودھا کے شہری و دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ خیبر قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں تین روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے بلوچستان میں چمن، لورالائی، مسلم باغ، زیارت اور پشین سمیت مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 10 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر مین شاہراہ کو بند کر دیا اور زبردست نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد نے بعض جگہوں پر توڑ پھوڑ کی۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار کم ہو کر 11257میگا واٹ تک کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ بجلی کی طلب 17277تک بر قرار ہے ۔ہائیڈرل سے بجلی کی پیداوار5242‘تھرمل سے 1268‘آئی پی پیز4620اور رینٹل پاور سے 120میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی جبکہ کے ای ایس سی کو 740میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر 10سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جسکے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی ایس او نے 168ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ اس نے مختلف اداروں سے 154ارب روپے وصول کرنا ہیں۔ آئی این پی کے مطابق چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے کہاہے کہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر واپڈا نے پن بجلی کے وسائل کی ترقی کے لئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کردیاہے اس ضمن میں پن بجلی کے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ ان منصوبوں کی وجہ سے نہ صرف بجلی کی پیداواراور کھپت میں موجود فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ قومی نظام میں سستی پن بجلی کا تناسب بہتر بنانے اور بجلی کی قیمت کو بھی مستحکم رکھا جاسکے گا۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین واپڈانے کہا کہ 106میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ واپڈا کے کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے جسے واپڈا ترجیحی بنیاد پر مکمل کررہا ہے ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا اس وقت ایک ہزار 4سو میگاواٹ کے منصوبے تعمیر کررہا ہے ۔ 72میگاواٹ کا خان خواڑ مکمل کیاجاچکا ہے جبکہ 350میگاواٹ کے مزید تین منصوبے بھی 2012ءتک مکمل کرلئے جائیں گے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-11)
پرانا 02-10-11, 01:34 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,968
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہماری 22 گھنٹے بند ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-11)
پرانا 02-10-11, 03:45 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,043
شکریہ: 52,539
11,185 مراسلہ میں 35,278 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ادھر بھی یہی صورت حآل ہے۔ ایک دن ۔۔۔ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ اور دوسرے دن سارا دن غائب۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-11, 03:57 PM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,510
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لاہور زندہ باد
صرف دن میں بارہ گھنٹے نہیں آتی
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-11, 05:40 PM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,355
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہاں‌تو 24 گھنٹوں میں 20 گھنٹے بند ہی ہوتی ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-11, 07:41 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,173
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل بھی پورا دن بند رہی رات میں آئی اور آج ہر ایک گھنٹے آ رہی ہے ایک گھنٹے جا رہی ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-10-11, 08:10 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لاہور میں ایک گھنٹہ آتی ہے اور چاریا پانچ گھنٹے کے لئے چلی جاتی ہے
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-11, 01:02 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 682
کمائي: 12,905
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

میں اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہوں گا کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہميں یقین ہے کہ پاکستانی شہریوں کی خوشحالی اور فلاح کے ليے تسلی بخش اور مسلسل توانائی کی فراہمی اشد ضروری ہے۔ اس سلسلے ميں ہم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ڈیموں کی تعمیر، آبی ذخائر اور دیگربجلی پيدا کرنے والے ذرائع پر کام کر رہے ہيں اور آنے والے وقت میں بھی کرتے رہينگے۔

آپ لوگوں کو شايد علم نہ ہو، ليکن امريکہ کی جانب سے ديے جانے والے فنڈز کی وجہ سے تر بيلا ڈيم کی تعمیر نو کی جا رہی ہے جس سے دس لاکھ لوگوں کو بجلی ميسر ہوگی، يہ ڈیم امریکہ کے تعاون سے 1976ء میں تعمیر کیا گیا تھا يہ ایک شاندار اور بہت بڑا ترقیاتی پراجیکٹ تھا جو کہ پاکستان امريکہ کی شراکت اور دوستی کا ثبوت ہے۔ امریکی حکومت تربيلا ڈیم کی مرمت پر 16.5 ميلین ڈالر خرچ کرے گی۔

اس کے علاوہ يو ايس آيڈ واپڈا کے ساتھ مل کر پن بجلی گھروں ( ست پارہ اور گومل زوم ڈیم) اور تین تھرمل پلانٹس (جامشورو، گڈو، اور مظفر گڑھ) کی تجدید اور بحلی میں مدد کر رہا ہے۔ اور ساتھ ہی ہزاروں غیر فعال زرعی پانی کے پمپوں کی تبدیلی ميں مدد کر رہا ہے۔ ان پراجیکٹس پر کام 2012 ء کے آخر میں مکمل ہوں گے اور سے 1000 میگا واٹس بجلی پیدا ہوگی جسے سے پورے ملک کی لوڈشیڈنگ میں 20 فی صد کمی ہوگی۔

اگر آپ پاکستان کی ضروريات پورا کرنے کے حوالے سے ہماری وابستگی پرغور کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا کتنا گہرا تعلق ہے يہ واقعی پاکستان کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانے کی ايک عمدہ مثال ہے۔.

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (09-10-11)
پرانا 07-10-11, 01:24 AM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,540
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پاکستان کے ساتھ ہمارا کتنا گہرا تعلق ہے
یہ تو سب کو ہی معلوم ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-11, 01:36 AM   #10
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زرداري كھپے كھپے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ہاں تو يہي كو دو سے چار گھنٹے جاتي ہے۔۔۔ شايد۔۔۔۔ ويسے مجھے يو پي ايس، اور ليپ ٹاپ كي وجہ سے پتہ نہيں چلتا۔۔۔ البتہ جاتي ضروري ہے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-10-11, 01:39 AM   #11
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,694
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad مراسلہ دیکھیں
میں اپنے تمام دوستوں کو بتانا چاہوں گا کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے۔ ہميں یقین ہے کہ پاکستانی شہریوں کی خوشحالی اور فلاح کے ليے تسلی بخش اور مسلسل توانائی کی فراہمی اشد ضروری ہے۔ اس سلسلے ميں ہم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر ڈیموں کی تعمیر، آبی ذخائر اور دیگربجلی پيدا کرنے والے ذرائع پر کام کر رہے ہيں اور آنے والے وقت میں بھی کرتے رہينگے۔

آپ لوگوں کو شايد علم نہ ہو، ليکن امريکہ کی جانب سے ديے جانے والے فنڈز کی وجہ سے تر بيلا ڈيم کی تعمیر نو کی جا رہی ہے جس سے دس لاکھ لوگوں کو بجلی ميسر ہوگی، يہ ڈیم امریکہ کے تعاون سے 1976ء میں تعمیر کیا گیا تھا يہ ایک شاندار اور بہت بڑا ترقیاتی پراجیکٹ تھا جو کہ پاکستان امريکہ کی شراکت اور دوستی کا ثبوت ہے۔ امریکی حکومت تربيلا ڈیم کی مرمت پر 16.5 ميلین ڈالر خرچ کرے گی۔

اس کے علاوہ يو ايس آيڈ واپڈا کے ساتھ مل کر پن بجلی گھروں ( ست پارہ اور گومل زوم ڈیم) اور تین تھرمل پلانٹس (جامشورو، گڈو، اور مظفر گڑھ) کی تجدید اور بحلی میں مدد کر رہا ہے۔ اور ساتھ ہی ہزاروں غیر فعال زرعی پانی کے پمپوں کی تبدیلی ميں مدد کر رہا ہے۔ ان پراجیکٹس پر کام 2012 ء کے آخر میں مکمل ہوں گے اور سے 1000 میگا واٹس بجلی پیدا ہوگی جسے سے پورے ملک کی لوڈشیڈنگ میں 20 فی صد کمی ہوگی۔

اگر آپ پاکستان کی ضروريات پورا کرنے کے حوالے سے ہماری وابستگی پرغور کریں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا کتنا گہرا تعلق ہے يہ واقعی پاکستان کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانے کی ايک عمدہ مثال ہے۔.

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
ويسے امريكہ اگر واقعي پاكستان سے مخلص ہے تو كوئي بتائے پاكستان كي توانائي كي ضروريات كو پورا كرنے ميں كتنا خرچہ اور عرصہ چاہے۔۔۔۔۔

اب امريكہ صاحب بہادر جس كي سينكڑوں تجارتي كمپنيوں كا سالانہ بجٹ پاكستان سے كئي گناہ بڑا ہے۔۔۔ اس امريكہ كے لئے پاكستان كي توانائي كے شعبے ميں خود كفيل كرنے ميں كون سے موت پڑتي ہے۔۔۔۔۔۔۔

فواد صاحب ہم بھي امريكي خير خواہ دوستوں كو بتانا چاہتے ہيں كہ امريكہ ايسا كبھي نہيں كرے گا۔۔۔۔ كيوں كہ اس طرح پاكستان اپنے پاؤں پر كھڑا ہو سكتا ہے۔۔۔ اور يہ امريكہ اينڈ كو ۔۔ كو پسند نہيں ہے۔۔۔۔ انہيں چاہے ايك لولا لنگڑا غربت ميں پھنسا اور پسا ہوا پاكستان۔۔۔

آپ مجھ سے قسم لے ليں امريكہ ايسا كبھي نہيں كرے گا۔۔۔۔۔ اور اگر واقعي ايسا امريكہ كرنا چاہتا ہے تو اس راہ ميں حائل روكاٹ كيا ہے۔۔۔۔ ہم بھي تو جانيں۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 03:36 AM   #12
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,283
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
پاکستان کے پاس توانائی کے حوالے سے وسائل کی موجودہ صورتحال میں بھی کمی نہیں ہے۔ کمی صرف اور صرف اچھی حکمرانی کی ہے۔ اگر تمام وسائل سے بجلی پیدا کی جائے تو ہماری ضروریات کے لئے کافی ہے۔ لیکن اگر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو سرکار رقم نہیں دے گی تو وہ کیوں کر بجلی پیدا کریں گی۔ ڈیم نہیں بنائے جاتے تو کم از کم بجلی بلوں کی شکل میں جو رقم وصول کی جاتی ہے ان کمپنیوں کو اس کی ادائیگی تو کی جائے۔ گزشتہ دنوں خبر تھی کہ وزارت پٹرولیم کو 11 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں جس کے بعد پی ایس او نے کمپنیوں کو تیل فراہمی شروع کردی جس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون اور ٹو سے 3 سو میگاواٹ بجلی بھی اب شاید پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔ جو مرمت کے لئے بند تھے۔

فواد صاحب کی بات کہ تربیلا کی تعمیر نو یعنی صفائی وغیرہ کے لئے امریکہ جو کچھ کررہا ہے یہ تعمیر نو یا صفائی ایویں باتیں ہی ہیں۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (07-10-11)
جواب

Tags
ہے۔, کوششوں, کرنی, گھر, وقت, نظر, مکمل, مطابق, انٹرویو, اسلام, بازی, حصہ, خلاف, خان, خصوصی, درپیش, زندگی, شہر, طلب, عوام, علاقے, عدم, صورتحال, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب، نہروں کی بندش، شہروں میں 3 دیہات میں 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان گلاب خان خبریں 9 27-12-10 02:46 AM
بجلی کی طلب میں اضافہ، بڑے شہروں میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ گلاب خان خبریں 5 19-12-10 02:12 AM
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM
325میگاواٹ کمی، مختلف علاقوں میں بجلی کی 6گھنٹے لوڈشیڈنگ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:41 PM
حیدرآباد: 80فیصد علاقوں میں 6سے8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگشہریوں کا اح عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger