|
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار

17-12-07, 02:42 PM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ متعدد ریٹرننگ افسران نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کی فہرست اپنے اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کردی ۔ قومی اسمبلی کی 20نشستوں کے لئے سندھ سے 968 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے تھے جن میں سے 915 درست قرار دیئے گئے جبکہ 288 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر 2ہزار 297 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں سے 2ہزار 140 منظور ہوئے جبکہ 672 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔ کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد اب امیدوار انتخابات سے دستبردار ہوسکتے ہیں تاہم ان کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر شائع کیا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|