|
کافی کے داغوں کا مطالعہ: پرنٹنگ اور پینٹ کی صنعت مےں انقلابی تبدیلیوں کا امکان

18-08-11, 03:22 AM
پیرس (اے ایف پی) کافی کے داغ تو اچھے ہوتے ہیں، اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ان دھبوں سے سائنسدانوں کو پرنٹنگ اور پینٹنگ کی صنعت کے حوالے سے انقلابی خیالات سوجھے ہیں اور ان صنعتوں مےں انقلابی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے۔ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ کافی کے دھبوں کا رنگ دھبے کے درمیان مےں کم اور اسکے محیط (گھیرے) پر زیادہ اکٹھا ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس عمل کا خوردبینی سطح پر مطالعہ کیا ہے اور ایک نئی رپورٹ مرتب کی ہے جس کا نام ’کافی رنگ افیکٹ‘ رکھا گیا ہے اور اس مےں دو چیزوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ کافی کے مالیکیولز کی شکل کیا ہوتی ہے اور یہ کہ وہ کسی خاص سطح کے حوالے سے مس ہونے پر کس قسم کے کردار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر داغ لگانے والے مواد (زیر نظر کیس میں کافی) کے مالیکیولز کی شکل گول ہے تو یہ گرنے والے قطرے کے مرکز مےں اکٹھے ہوتے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ خشک ہونے کے باوجود ایک دائرہ کیوں رہتا ہے، اور اگر گرنے والے مواد کے مالیکیولز کی شکل لمبی یا بیضوی نوعیت کی ہو تو سطح پر انکی جکڑ کمزور ہوتی ہے اور انہیں ہموار طریقے سے کسی بھی سطح پر پھیلایا جاسکتا ہے۔ پنسلوانیا یونیورسٹی کے ریسرچر ارجن یودھ کا کہنا ہے کہ اگر آپ گرنے والے مادے کے ذروں کی شکل تبدیل کردیں تو آپ کسی سطح پر اسکے اثر کو تبدیل کرسکتے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,980 مراسلہ میں 8,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|