واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کامرہ راکٹ حملہ، میس کو نقصان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-08, 01:33 PM   #1
کامرہ راکٹ حملہ، میس کو نقصان
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 17-01-08, 01:33 PM

صوبہ پنجاب کے عسکری اہمیت کے حامل شہر کامرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے جمعرات کی صبح چار راکٹ داغے جن سے ایک فوجی میس کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ضلعی پولیس افسر طارق حنیف جویا نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے شہر کی مختلف اطراف سے یہ حملہ صبح پانچ بجے کے قریب کیا۔ فوجی حکام کے مطابق یہ راکٹ شہری علاقوں میں گرے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق راکٹوں کی ساخت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک راکٹ قطبہ گاؤں، دوسرا ایروناٹیکل کمپلیکس اور دو نان کمیشنڈ فوجی میس کے قریب گرے ہیں۔ پولیس کے اندازوں کے مطابق یہ راکٹ چھ سے آٹھ کلومیٹر کی دوری سے داغے گئے۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی اتنا بڑا یا اہم واقعہ نہیں جس پر باضابطہ بات کی جائے۔

عسکری لحاظ سے اہم شہر کامرہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر صوبہ سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاںں پاکستان فضائیہ کا اڈہ اور ایروناٹیکل کمپلیکس موجود ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس شہر پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے کامرہ میں ہی سکول بس کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی جس میں نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 305
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, اسلام, خودکش, خودکش حملہ, شہر, عسکری, صوبہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف شیخ ہمدان خبریں 10 03-04-09 03:20 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger