|
کامن ویلتھ گیمز، حادثوں میں 47مزدور مر گئے

24-09-10, 04:34 PM
23 ستمبر 2010
نئی دہلی(نیٹ نیوز) انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے کام کرنے والے گروپ کامن کاز نے انکشاف کیا ہے کامن ویلتھ گیمز کے لئے تعمیراتی کام کرنے والے 47مزدور ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان مزدوروں کو کم سے کم اجرتوں کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روزانہ 2.40ڈالر تنخواہ دی جاتی تھی جو ایک سو دس بھارتی روپے بنتی ہے ۔ کامن ویلتھ گیمز ویلیج میں ایک لاکھ مزدو دن رات کام کر رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ سیکیورٹی کے نامناسب انتظامات، گندگی اور دوسری مشکلات کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کی اکثریت گیمز کا بائیکاٹ کرنے والی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں ویلیج میں ڈینگی بخار کی وباءپھیل گئی ہے۔ کامن کاز دلی پیپلزیونین فارڈ ڈیموکریٹک راجیٹس اور نریمان مزدور پنچایت سنگھن نے الزام لگایا کہ گیمز میں تعمیرات کے دوران ہونے والے حادثوں کو حکومت چھپا رہی ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|