واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، خوف و ہراس، مزید 9 افراد ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:20 AM   #1
کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، خوف و ہراس، مزید 9 افراد ہلاک
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 07-08-11, 03:20 AM

کراچی (نمائندہ جنگ) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و دیگر واقعات میں 9افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک ڈی میں نجی اسپتال کے قریب سے ہاتھ پاوں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ پاک کالونی تھانے کی حدود میراں ناکہ پل کے قریب لیاری ندی سے 35سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ سٹی ریلوے تھانے کی حدود پارکنگ ایریا کے قریب مسلح ملزمان نے کار نمبر اے ٹی ایس 068 سے اتر کر دفتر کی جانب جانے والے 56سالہ سید منتظر علی مہدی ولد اختر مہدی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول منتظر علی مہدی گلشن اقبال بلاک 10-A مکان نمبر8/4کا رہائشی تھا اور نجی بینک میں برانچ مینجر تھا پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی ملزم تھا جو پیدل ہی فرار ہوگیا۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون کی دکان پر فائرنگ کرکے 25سالہ عاقل حسین زیدی ولد ابرار حسین زیدی کو ہلاک کردیا۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر 15مولا رام کمپاونڈ کے قریب گھر سے نکل کر جانے والا 23سالہ مسلم ولد احمد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پیر آباد تھانے کی حدود قصبہ موڑ کے قریب افطارکے بعد اچانک دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر 25سالہ یاسر جاں بحق ہو گیا اسی دوران قصبہ کالونی خیبر اسپتال اور اطراف کے علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجے میں رحیم، اکبر، یاسین، امیر حمزہ، گل محمد، نعمان، عمران، کمال، ریاض، غوث اور علی رضا زخمی ہوگئے ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قطراسپتال ، عباسی شہید اسپتال اور جناح اسپتال لایا گیا اسی دوران سائٹ اے تھانے کی حدود ملنگ ہوٹل منگھوپیر روڈ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سبز علی خان ولد جعفر خان کو ہلاک کردیا جس کی لاش قطر اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹیر موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عابد حسین جاں بحق ہوگیا۔ ماڈل کالونی تھانے کی حدود نشتر آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے علاقے کے چوکیدار صدیق ولد سرور کو ہلاک کردیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 143
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 05:29 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ پاک اپنا فضل فرمائے آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (08-08-11)
جواب

Tags
کار, کراچی, گھر, پولیس, پاک, یاسر, واقعات, موٹر سائیکل, موبائل, مطابق, امیر, ابرار, تاب, جناح, خان, شہر, شخص, شروع, علی, علاقے, علاج, عابد, عباسی, غوث, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب کابینہ کا اجلاس، ڈاکٹروں کی خدمات لازمی سروس قرار، 24 گھنٹوں میں ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت گلاب خان خبریں 0 02-04-11 06:37 AM
لیبیا، کئی شہروں میں فوج بے بس، مغربی ممالک کا فوجی کارروائی پر غور گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:09 AM
ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر میں 60 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 240 روپے بڑھ گئی گلاب خان خبریں 0 07-01-11 05:07 AM
چین اولمپکس، انسانی حقوق مزید پامال Real_Light کھیل اور کھلاڑی 0 01-08-08 12:02 PM
صدر پرویز کی زیر صدارت اجلاس، ایمرجنسی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger