کراچی میںدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ پولیس کارروائی پر 2 شرپسندوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
دھماکے سے مکان تباہ ہوگیا‘ ملبے سے 4 لاشیں برآمد‘ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی‘ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا
کراچی (پاک نیٹ ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مق
ابلہ‘ دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا‘ ملبے سے چار لاشیں برآمد کرلی گئیں ایک پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسلحہ ختم ہونے پر دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ سی سی پی او وسیم احمد اور آئی جی سندھ صدر الدین خٹک کے مطابق پولیس کی حراست میں ایک دہشت گرد رحیم اﷲ کی نشاندہی پر یہ آپریشن کیا گیا تھا جس نے بتایا تھا کہ اس مقام پر کالعدم تنظیم کے کچھ لوگ موجود ہیں جن کے پاس خودکش جیکٹس ہیں اور وہ اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ جب بلدیہ ٹائون میں مکان پر چھاپہ مارا گیا تو یہاں پر موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جب ان ان ملزمان کے پاس اسلحہ ختم ہوگیا تو ان میں سے دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے مکان کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ملبے سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں دو خودکش حملہ آوروں کی ہیں جبکہ ایک لاکھ جس کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے ہیں اور اس کے سر پر گولیاں ماری گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لگتا ہے اس شخص کو اغواء کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭