واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-11-08, 09:52 PM   #1
کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 29-11-08, 09:52 PM

کراچی ،مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی کشیدگی میں بدل گئی ،ابتدائی اطلاعات تک 4 افراد ہلاک اور 77 افراد زخمی ، 8 گاڑیاں نذر آتش
کراچی ........کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی شام اچانک شروع ہوجانے والی ہنگامہ آرائی کے بعد سخت کشیدگی پھیل گئی جس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہوگئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بری طرح سے جام ہوجانے سے ہزاروں افراد اس میں پھنس کر رہ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران چار افراد ہلاک اور چار خواتین سمیت77 افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو علاج کےلئے قطر جنرل اسپتال، عباسی شہید اسپتال اور سول اسپتال لایا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران کم از کم8 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔سی سی پی او کراچی وسیم احمد کے مطابق پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا سپر ہائی اور نیشنل ہائی وے پراندرون ملک سے آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ شہر میں افواہوں نے زور پکڑ لیا۔شہر کی تمام بڑی شاہراہیں ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ فیصل سنسنان ہوگئیں۔ اچانک شروع ہونے والی اس ہنگامہ آرائی کے دوران شرپسندوں نے فائرنگ کے علاوہ چاقو، چھری، ڈنڈوں اور استروں کا استعمال کیا۔ وقفہ وقفہ سے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف مقامات پر گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا گیا۔ جس سے گاڑیوںکے شیشے ٹوٹ گئے اور ان میں سوار افراد زخمی بھی ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی گئی۔ شہر کی اہم شاہراہیں سنسان ہوگئیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے اور ایئرپورٹ کے اطراف میں گشت کو بڑھادیا گیا جبکہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز نے تمام سیکورٹی پاسز منسوخ کردیئے۔مسافروں کی سخت تلاشی لی گئی۔ ٹریفک جام کے باعث بیشتر مسافر وقت پر ایئرپورٹ پر نہیں پہنچ سکے۔ جبکہ کراچی پہنچنے والے مسافر سخت دشواری کا شکار رہے۔ ریلوے کراچی سٹی اور کینٹ اسٹیشن پر اندرون ملک آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹرول پمپ مالکان نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کےلئے قناتیں لگا کر پیٹرول پمپوں کو بند کردیاجس کے باعث لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف مقامات پر لوگ ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوگئے۔ گھروں کو جانے والے اورنگی ٹاﺅن کے ہزاروں افراد داخلی علاقوں پر موجود تھے۔ امتحانی مراکز پر امیدوار محصور ہو کر رہ گئے۔ قائد آباد کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد جمع تھے جبکہ دو گروہوں کے مابین فائرنگ بھی ہوئی۔ صدر کے معروف تجارتی مراکز بند کرادیئے گئے جبکہ وہاں موجود ٹھیلے والوں پر استروں سے حملہ کیا گیا۔ بنارس کے علاقے قصبہ کالونی، میٹروول اور سائٹ کے مختلف علاقوں قائدآباد، نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق اورنگی کے علاقے میں ہلاک ہونے والوں 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں قطر اسپتال پہنچائی گئیں۔ ہلاک ہونے والے 2 افراد 35 سالہ بابر شاہ ولد صابر شاہ اور 45 سالہ نجیب ولد شیر دل کی شناخت ہوگئی۔بابر شاہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ہلکا ہوا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ جبکہ اورنگی ڈیڑھ نمبر میں ہلاک ہونے والے نجیب کی لاش ضابطے کی کارروائی کےلئے سول اسپتال پہنچائی گئی۔ قطر اسپتال میں 45 اور عباسی شہید اسپتال 15 زخمی لائے گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں 26 سالہ نسیم خان، مواچھ گوٹھ میں 20 سالہ یاسر، قصبہ موڑ پر 30 سالہ منصور، فرنٹیئر چوک پر 30 سالہ نبیل شاہ، ملیر کالا بورڈ پر 40 گلستان، 25 سالہ منیر، 30 سالہ رحیم تاج، 25 سالہ نواز دین، بلدیہ میں 25 سالہ نیازاور اورنگی ٹاﺅن میں 18 سالہ حنیف 30 سالہ عقیل زخمی ہوگئے۔ ناظم آباد کے علاقے میں مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور دکانیں بند کرادیں۔ بورڈ انٹرمیڈیٹ، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی عمارتوں پر پتھراﺅ کیا گیا۔ عبداللہ کالج کے امتحانی مراکز میں امتحان دینے کےلئے آنے والی طالبات فائرنگ اور پتھراﺅ کے باعث محصور ہو کر رہ گئیں۔ والدین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی میں مسلح تصادم ہوا۔ صدر کے علاقے داﺅد پوتہ روڈ پر ہوٹل پر ہونے والی فائرنگ سے زبردست خوف وہراس پھیل گیا۔ اورنگی ٹاﺅن کے علاقے علی گڑھ میں فائرنگ اور پتھراﺅ کیا گیا۔ اورنگی ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گزرنے والی 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔ شارع نورجہاں پر ناگن چورنگی کے قریب 2 گاڑیاں جلادی گئیں۔ جہانگیر آباد، بڑا بورڈ میں 3 گاڑیاں جلادی گئیں۔ اورنگی ٹاﺅن کے سیکٹر 10 میں مزدا وین جبکہ سیکٹر 5 میں مزدا وین اور ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا گیا۔ رات گئے تک متاثرہ علاقوں میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گشت کررہی تھی۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 248
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-11-08), وسیم (29-11-08), چیتا چالباز (30-11-08), محمد الیاس (01-12-08), بھائی (30-11-08), سیپ (30-11-08), طارق راحیل (30-11-08)
پرانا 30-11-08, 03:35 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش

کراچی کے واقعات اور سازشوں پر دل خون کے آنسو روتا ہے
اے اللہ اس روشنیوں کے شہر اور منی پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھ
اے مالک اس شہر پر ایک عرصے سے منڈلاتے خوف کے بادل اب دور فرمادے
آمین
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
چیتا چالباز (30-11-08), ابن جلال (01-12-08), سیپ (30-11-08)
پرانا 30-11-08, 09:29 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,852
شکریہ: 4,003
1,205 مراسلہ میں 2,410 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-08, 10:21 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,852
شکریہ: 4,003
1,205 مراسلہ میں 2,410 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-08, 10:45 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
راحیل بھائی تسی بھی عظیم گریٹ ہو
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, کالج, کراچی, ٹریفک, پولیس, پوسٹ, پاکستان, واقعات, موٹر سائیکل, اللہ, بھائی, جام, خون, خواتین, دل, روتا, رات, زندگی, شہر, شناخت, شام, علی, علاج, صابر, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
اسرائیلی کارروائی، بچے سمیت آٹھ ہلاک محمدعدنان خبریں 0 12-04-08 01:50 AM
گل ہوئی ہر روشنی، بس ایک در روشن رہا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 03:00 PM
محفل یاراںـــــــ خوشی، غم سارے مدغم ہو گئے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 02:48 PM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger