واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی ،پیپلز پارٹی کے مظاہرے ،لیاری میں فائر نگ،2 بچے، ہلاک سیکڑوں گر فتار،پشاور میں ن لیگ ،پی پی کا مشتر کہ اجلاس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-11-07, 07:36 PM   #1
کراچی ،پیپلز پارٹی کے مظاہرے ،لیاری میں فائر نگ،2 بچے، ہلاک سیکڑوں گر فتار،پشاور میں ن لیگ ،پی پی کا مشتر کہ اجلاس
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-11-07, 07:36 PM

کراچی، پشاور(اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) ملک میں ایمرجنسی اور پیپلز پارٹی چیئر پرسن بینظیر بھٹو کی گرفتاری کیخلاف اور غیر جانبدارانہ وشفاف انتخابات کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ پشاور میں نواز لیگ اور پی پی نے مشترکہ احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور جبکہ رضا ربانی سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سب میرین چورنگی پر ایمرجنسی کے خلاف مظاہرہ کیا اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ٹی پی او کلفٹن ایس پی آصف اعجاز شیخ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے مظاہرین جیسے ہی سب میرین چورنگی پر پہنچے تو پولیس نے لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین کو پکڑ کرپولیس موبائلوں میں بٹھا کر کلفٹن اورگذری تھانہ پہنچادیا اس موقع پر پولیس اور پیپلزپارٹی کے رہنما کارکنوں میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی پولیس نے پیپلزپارٹی کے دوسو کے قریب رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جن میں سینیٹررضا ربانی ، نواب یوسف تالپور، رفیق انجینئر ، آفاق شاید، حبیب خان، فرید انصاری، سعید چاؤلہ، مرزا مقبول، ذوالفقار قائم خانی، نصیرہ شاکر، فرزانہ بلوچ، شہلہ رضا، شاہدہ رحمانی، منیر النساء بلوچ، عامر شاہ، غوث علی شاہ، کوثر عابدی، محمداقبال شوکت گلگتی شامل تھے۔ گرفتاری کے وقت پیپلزپارٹی کے کارکن وکٹری کا نشان اور وزیراعظم بینظیر اور گو مشرف گو کے نعرے لگارہے تھے بعد ازاں سینیٹر میاں رضاربانی، نواب یوسف تالپور، رفیق انجینئر اور آفاق شاید کو درخشاں تھانے منتقل کردیاگیا ۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ ، وقار حیدر، فہمیدہ مرزا، راشد ربانی اور سعید نے درخشاں تھانہ کلفٹن گذری تھانے میں جاکر سینئر رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء پریس کلب کے باہر جمعرات کو پولیس نے پیپلز پارٹی کے 18اور عوامی تحریک سے تعلق رکھنے والے 4 مظاہرین کو گرفتار کرکے آرٹلری میدان منتقل کردیا۔ لیاری میں سادہ کپڑوں میں پولیس والے بھی بڑی تعداد میں تعینات تھے ۔ علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک بس اورایک کوسٹر کو نذر آتش کردیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 409
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, موقع, منتقل, ذوالفقار, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:01 PM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM
بے نظیر کا قاضہ ،عمران اور اسفند یار کو فون،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی ،اے این پی ،تحریک انصاف اور ن لیگ مشترکہ جدوجہد پر متفق خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:04 PM
لانگ مارچ روکنے کیلئے سیکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار،پرویز مشرف بغیر وردی بھی قبول نہیں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:00 PM
قومی اسمبلی :ایمرجنسی اور پی سی او کے حق میں قرار داد منظور،پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 02:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger