واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی:ازخود نوٹس کیس، آئی ایس آئی کی سپریم کورٹ کو بریفنگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 11:13 PM   #1
کراچی:ازخود نوٹس کیس، آئی ایس آئی کی سپریم کورٹ کو بریفنگ
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 08-09-11, 11:13 PM

کراچی . . . . . کراچی کی صورتحال پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے ملک میں جب بھی مارشل لاء لگایا گیا امن و امان کی خراب صورتحال کو بنیادبنایاگیا۔سپریم کورٹ نے31 جولائی 2009 کے فیصلے سے مارشل لاء کا راستہ بند کیااب امن و امان حکومت کوبہتر بناناہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے روبرو بلوچ اتحادتحریک، متحدہ قومی موومنٹ اور ملیر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دلائل مکمل کئے گئے جبکہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسیوسی ایشن کے صدر کل اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ایم کیو ایم کے وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ دستور کے آرٹیکل184کے تحت سپریم کورٹ اس کیس میں صرف گائیڈ لائن دے سکتی ہے، نہ تو شہادتیں ریکارڈ کرسکتی اور نہ ہی کسی کو سزا دے سکتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جولائی اور اگست میں ہونیوالے دہشت گردی کے تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدار کمیشن بنایا جائے جو ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کرے اس کمیشن کی رپورٹ کے نتیجے جو بھی ذمہ دار ہواسے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر قسم کے تشدد اور لاقانونیت کیخلاف ہے۔اس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی افراد سے آزاد اور غیر جانبدار تحقیقاتی ایجنسی کیسے بنائی جائے جب کہ دو دنوں میں چار لاشیں مل چکی ہیں اور الزامات اور جوابی الزمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک حکومت کی سپورٹ نہ ہو تو تحقیقاتی ایجنسی غیر جانبدارنہ تفتیش نہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کو خلا میں کام نہیں کرناعملی باتیں کریں یہ نا کہیں کہ کوا یہ لے گیا کوا وہ لے گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ بھارت میں واجپائی حکومت ایک ووٹ سے ختم ہوگئی لیکن انہوں نے سمجھوتہ نہیں کیا اوریہاں سیاستدان اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے عوام سے کھیلتے ہیں۔جسٹس غلام ربانی نے ریمارکس دیئے کہ ایم کیوایم تو ہر دورحکومت میں حتی کہ مارشل لا کے ساتھ بھی تھی توڈاکٹر فروغ نسیم نے بتایاکہ اقتدار میں ہونے کے باوجود ایم کیو ایم بے اختیار تھی جس پرجسٹس سرمد جلال عثمانی نے ڈاکٹر فروغ نسیم سے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہلاک ہونے والوں میں صرف اردو بولنے والوں کے نام دیئے ہیں کیا پنجابی، پختون، بلوچ انسان نہیں ہوتے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ مارشل لا لگانے والا پہلے کہتا ہے میرے عزیز ہم وطنوں اور پھر انکی ایسی کی تیسی کردیتاہے۔جسٹس عثمانی نے کہاکہ متحدہ کے پاس صوبائی اسمبلی کی34سیٹیں ہیں یہ چاہے تو دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ملیربار کے صدراشرف سموں نے کہا کہ کراچی میں تھانے بکتے ہیں۔دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے تو پولیس خود تھانوں میں چھپ جاتی ہے۔بلوچ اتحاد تحریک کے وکیل جمیل ورک نے ٹارچر سیل سے بچ کر آنے والے16افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی اور کہا یہ ان 18 افراد سے مختلف ہیں جنہیں پولیس نے بازیاب کرایا یہ لوگ پولیس کے پاس گئے لیکن ان کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ ا س فہرست سمیت جتنے لوگ شہر سے اغوا ہوئے ہیں اس کی تفتیش کرکے معلوم کریں انہیں کس نے اغوا کیا۔چیف جسٹس نے یہ بھی استفسارکیا کہ جن44افراد کی لاشوں کی جمیل ورک نے لسٹ دی ہے کیا ان کے بارے میں کوئی تفتیش ہوئی۔.پولیس حکام نے کہا کہ لاش ملنے پر مشکل ہوتا ہے کہ کس سے تفتیش کی جائے۔سپریم کورٹ بار کے صدر انور منصور خان نے کہاکہ امن وامان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔سماعت کے بعد آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر محمد شفیق نے کراچی کی صورتحال پر چیمبر میں ججوں کو بریفنگ دی جس میں اٹارنی جنرل سمیت کسی وکیل کو شریک نہیں کیا گیا۔

Jang Urdu Searchable
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-09-11), سیفی خان (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 02:43 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کرے کہ اس پر عمل بھی ہو ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-09-11, 05:16 PM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,495
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
اللہ کرے کہ اس پر عمل بھی ہو ۔
اٰمین ۔
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11)
پرانا 10-09-11, 12:33 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیفی خان مراسلہ دیکھیں
اٰمین ۔
ثم آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-09-11, 09:27 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ظلم رہے اور امن بھی ہو؟
سپریم کورٹ کے سو موٹو مقدمے کی سماعت اور ممکنہ فیصلے سے کراچی کے امن وامان کو کیا فائدہ ہو گا،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،شاید اس سے اُن زخمی دلوں کی تشفی کا کچھ سامان ہو جائے جن کے پیاروں کو تاریک راہوں میں مارا گیا،لیکن اس سے کراچی اور خود پاکستان کے امن وامان کو کتنا فائدہ ہو گا۔۔۔۔کیافرقہ پرستی اور لسانیت کی آگ بجھ جائےگی اور نفرت وتعصب کی تاریکیاں چھٹ جائیں گی ۔۔۔۔؟اس کی امید بہت ہی کم ہے۔ اس میں سپریم کورٹ کا کوئی گناہ نہیں،ہر شارٹ کٹ حل کا یہی مقدر ہوتا ہے؛تاہم اس پر سپریم کورٹ کومطعون کرنا درست نہ ہو گا،یہ خود نوٹس مقدمہ اور اس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے اپنے وجود اور جواز کے لیے ضروری تھی۔تاہم سپریم کورٹ کے پاس وہ حل کیسے ہو سکتا ہےجو حکومت کے پاس نہیں،حالانکہ حکومتوں کے قیام کا مقصد ہی امن و امان قائم کرنا ہوتا ہے۔غیرت وحمیت ہوتی تویہ ناکام حکومت اب تک استعفا دےچکی ہوتی۔ سپریم کورٹ انصاف دلانے کا ادارہ ہے،یہ اگر انصاف فراہم کرے تو تو امن کے عمل کو فائدہ ہوتا ہے ،مگرامن قائم کرنے کی براہ راست ذمے داری سپریم کورٹ کی نہیں۔حکومت امن وامان قائم کرنے میں بے بس ہو جائے،تو آئین فوج کواختیار دیتا ہےکہ اس کام میں حکومت کی مدد کرے ،لیکن فوج نے ماضی میں جس طرح کی 'امداد' کی ہے،اس کی روشنی میں فوج کا نام لینا بھی گناہ کبیرہ کے برابرہے۔ اسی لیےسپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اپنی آبزرویشن میں کہا،فوج ماضی میں بدامنی سے فائدہ ا ٹھا کر مارشل لا لگاتی رہی ہے۔ گویا سپریم کورٹ میدان میں اس لیے بھی آئی ہے کہ وہ ملک کو ایک بار پھر طالع آزمائوں کے اقتدار پر قبضے سے بچانا چاہتی ہے۔یہ نہایت نیک کام ہےسپریم کورٹ کا بہت بہت شکریہ۔لیکن محترم چیف جسٹس صاحب کو یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ بار بار کا مارشل لا لگنے میں فوج کے ساتھ ساتھ عدلیہ کا بھی ایک معاون کردار رہا ہے۔ یہ ماضی کی کمزور عدالتیں ہی تھیں جنہوں نے آمروں کو تحفط دینے کے لیے"نظریہ ضرورت"ایجاد کیا اور یہ کمزوری بھی بڑی حد تک عدلیہ کی ہے کہ آج تک کسی ایک آمر اورملک دشمن کوبھی سزا نہیں مل۔کیا ان بد ترین آمروں کو آئین کے مطابق سزا دیناہمارے محافظانِ قانون وعدل کا فرض نہ تھا؟ 1973کے آئین میں مارشل لا لگانے والے جرنیلوں کی سزا موت مقرر کی گئی تھی۔اگرایوب،یحیٰ اور ضیاء الحق کو یہ سزا ملی ہوتی،تو جنرل مشرف کو پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے کی ہمت ہوتی اورکیا آج چیف جسٹس کے دل میں یہ خدشہ موجود ہوتا کہ بدامنی کا بہانہ بنا کر فوج مارشل لا نہ لگا دے۔ چاہے بعد از مرگ ہی عدالت عظمیٰ کا فل بنچ آئین توڑنے کے جرم میں مقدمہ چلا کرآئین توڑنے کے ان سب مجرموں کو سزا سنا دیتا۔ان آمروں اور ملک کے ان دشمنوں کا جرم صرف یہی نہیں تھا کہ انہوں نے ملک کا آئین توڑا،بلکہ ملک کے تمام بحران بھی ان ہی کے پیدا کردہ ہیں۔کراچی میں نفرت کے کانٹے بھی انہوں نے بوئے،اسلحے کی منڈیاں بھی انہوں نے لگائیں،اور گروہی اور فرقہ پرستی کے کاروبار کو بھی انہوں نےدیدہ دانستہ فروغ دیا تا کہ لوگ آپس میں لڑ لڑ کرمریں اورکوئی ان غداروں پر انگلی اٹھانے والا نہ ہو۔ماضی کی عدالتوں نے جو کچھ کیا،کہا جا سکتا ہے وہ ان آمروں کے زیر اثر تھیں،لیکن آج تو آزاد عدلیہ ہے،کروڑوں عوام اس کی پشت پر ہیں۔کیا آج عدالت عظمیٰ کے پاس اس بات کا بہترین موقع موجود نہیں کہ پاکستان کا غدار،آئین شکن،پاکستان کی آزادی کا سودا کرنے والا ،ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کا قاتل اورانسان فروش مشرف دنیا میں موجود ہے اور دندناتا پھرتاہے۔عدالت عظمیٰ اس کے خلاف مقدمہ کیوں قائم نہیں کرتی۔اس مجرمِ اعظم کوقرار واقعی سزا مل جائے گی تو پاکستان میں تمام چھوٹے بڑے مجرم توبہ کر لیں گے یا ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
جناب چیف جسٹس صاحب پر واضح ہو کہ اب تک کی سماعت سے ان پر یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہو گی کہ کراچی کے امن و امان کے ہزاروں دشمن ہیں،ملکی بھی اور غیر ملکی بھی۔بدعنوان حاکموں سے لے کر نام نہاد سیاسی اور لسانی تنظیموں تک۔۔۔غیر ملکی خفیہ اداروں سےقونصل خانوں تک،مگراس میں ایک بڑی بلکہ سب سے بڑی رکاوٹ خود عدل وانصاف کا ڈھیلا نظام بھی ہےاور اسے درست کرنے کی ذمے داری خود ان کی ہے۔مجرم پکڑے جاتے ہیں،ان کے خلاف ثبوت مہیا ہوجاتے ہیں،مگرجج انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیتے ہیں۔جب تک انصاف نہیں ہو گا امن کیسے قائم ہو گا؟ حبیب جالب نے بھی یہی سوال پو چھا تھا؛
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟
عبدالہادی احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-09-11, 08:12 PM   #6
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہرحال کسی کو تو ملک کا خیال ہے
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, com, search, کورٹ, کراچی, پولیس, واقعات, لوگ, مکمل, معلوم, انسان, اردو, اغوا, حکم, خان, دستور, راستہ, سپریم, شہر, عدالت, عزیز, صوبائی, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکیوں کے ہاتھوں ہلاکت، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، محمود شاہ گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:32 AM
جیو کی بندش کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کاوفاق، پیمرا، اٹارنی جنرل کو نوٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:35 AM
ایمرجنسی کا نفاذ سپریم کورٹ نے وفاق، صدر اور آرمی چیف کو نوٹس جاری کردئیے محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:44 AM
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے اختیارات ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر غور عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:25 PM
سپریم کورٹ بے نظیر کیلئے دھمکی آمیز خط کا از خود نوٹس لے،فاروق نائیک عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger