واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی اور حیدرآباد میں 2001 کا بلدیاتی نظام بحال، گورنر سندھ نے آرڈیننس پر دستخط کردئیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:08 AM   #1
کراچی اور حیدرآباد میں 2001 کا بلدیاتی نظام بحال، گورنر سندھ نے آرڈیننس پر دستخط کردئیے
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 07-08-11, 03:08 AM

کراچی (نمائندہ جنگ) سندھ کے دو اضلاع کراچی اور حیدرآباد میں ضلعی حکومتوں کا نظام بحال کردیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کمشنری نظام اور 1979ءوالا بلدیاتی نظام کام کرتا رہے گا۔ کراچی کے پانچ اضلاع ختم کرکے ایک ضلع بنادیا گیا ہے اور حیدرآباد کو دوبارہ چار اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈز کا کنٹرول دوبارہ گورنر سندھ کو دینے کےلئے بھی اقدامات کےے جائیں گے، اس کےلئے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان باتوں کا اعلان ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ گورنر ہاﺅس ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں خطاب ہوئے کیا۔ بابر اعوان نے بتایا کہ مذکورہ بالا فیصلوں کو قانونی شکل دینے کےلئے گورنر سندھ نے دو آرڈیننسوں پر دستخط کردیئے ہیں۔متحدہ نے الگ صوبے کا مطالبہ نہیں کیا،مذاکرات مےں ہونے والے فیصلوں کے کئی مرحلے ہیں جو عید تک سامنے آئیں گے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا فےصلہ صوبائی قیادت کریگی، انہوں نے بتایا کہ طویل مذاکرات کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سندھ کے اندر پرانے بلدیاتی نظام کی بحالی کےلئے قبل ازیں جو آرڈیننس جاری کیا گیا تھا اب اس کا اطلاق کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع پر نہیں ہوگا، ان دونوں اضلاع میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ءکے تحت ضلعی حکومتیں کام کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے پانچ اضلاع ختم کرکے دوبارہ ایک سٹی ڈسٹرکٹ بحال کردیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد کو چار اضلاع حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار میں دوبارہ تقسیم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنری نظام اور پرانے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ہائی کورٹ میں جو درخواستیں دائر کی گئی تھیں وہ بھی واپس لے لی جائیں گی۔ بابر اعوان نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز کا کنٹرول دوبارہ گورنر سندھ کو دینے کےلئے بھی اقدامات کےے جائیں گے، اس کےلئے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سینیٹر بابر اعوان نے بتایا کہ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پولیس آرڈر 2000ءکا خاتمہ ٹھیک ہوا ہے اور پولیس ایکٹ 1861ءکی بحالی بھی ایک درست اقدام ہے لہٰذا صوبے میں پرانا نظام چلے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، کراچی میں رونما ہونے والے واقعات سے پاکستان کا عالمی چہرہ خراب ہو رہا تھا، ہم نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور کراچی میں امن کے قیام کےلئے یہ فیصلے کےے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مزید فیصلے بھی ہوئے ہیں جو عید سے قبل لوگوں کے سامنے آجائیں گے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ایک پڑوسی ملک میں پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کےے جا سکتے ہیں تو پاکستان جیسے جمہوری اور مہذب معاشرے میں اختلاف رائے کو مذاکرات کے ذریعے بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو پرامن زندگی دینا ان کا حق ہے اور یہ ضروری تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد میں جو تلخی پیدا ہوگئی تھی اسے ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم گیلانی اور الطاف بھائی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں جو بات چیت شروع کی تھی اسے نتیجہ خیز بنانے میں ہم لوگ کامیاب ہوئے ہیں، مذاکرات کا مقصد سندھ میں مفاہمت کی فضاءکو قائم رکھنا ہے، کسی بھی مرحلے پر مذاکرات میں بداعتمادی کی بات نہیں کی گئی۔ ان سے پوچھا گیا کہ ایم کیو ایم حکومت میں کب واپس آر رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وزارتوں سے علیحدگی کا فیصلہ ایم کیو ایم کا اپنا فیصلہ تھا، یہ اتحادیوں کا فیصلہ نہیں تھا۔ ان سے پوچھا گیا کہ سندھ میں دو مختلف نظام کیسے چلیں گے اور کیا اس سے کیا سندھ عملی طور پر تقسیم نہیں ہوگیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے، پاکستان میں پہلے بھی دو نظام چلتے رہے ہیں، ملک کے دوسرے حصوں میں الگ نظام تھا جبکہ وفاقی دارالحکومت میں علیحدہ نظام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کبھی بھی مہاجر صوبے کا مطالبہ نہیں ہوا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صدر آصف زرداری، وزیراعظم گیلانی اور الطاف بھائی کی ایک ہی سوچ ہے کہ ملک میں استحکام ہو اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں، اسی جذبے کے تحت ہم نے یہ فیصلے کےے ہیں۔ قبل ازیں، گورنر سندھ کے ساتھ سینیٹر بابر اعوان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مذاکرات کے دو طویل دور ہوئے۔ اس دوران وزیر بلدیات سراج درانی، وزیر ریونیو جام مہتاب ڈاہر، چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس، سیکریٹری قانون غلام نبی شاہ، کمشنر کراچی محمد حسین سید کو بھی مختلف مراحل میں مذاکرات میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بات چیت صدر زرداری کی ہدایت پر ہوئی تھی۔ مذاکرات کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم گیلانی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا رہا۔ اس دوران گورنر سندھ نے مسلم لیگ (ف) کے سربراہ پیر پگارا اور اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید کو بھی مذکورہ فیصلوں کے متعلق اعتماد میں لیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,554
2,981 مراسلہ میں 8,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 119
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (07-08-11)
پرانا 07-08-11, 05:20 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,138
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کرے کراچی میں امن بھی ہو جائے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کنٹرول, کراچی, پولیس, پاکستان, واقعات, وزیراعظم, موقع, ایم کیو ایم, الطاف حسین, بھائی, جام, خان, زندگی, عید, علیحدہ, علیحدگی, عالمی, عشرت, غلام, غلط, صوبے, صوبائی, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
US Government Knew Osama Died In December 2001: Gordon Duff کنعان خبریں 1 19-05-11 04:47 AM
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کالاباغ ڈیم صرف MQMبنا سکتی ہے۔ایگری فورم پاکستان فرحان دانش خبریں 31 04-01-10 05:54 PM
بھارتی فلم ”ویلکم“پاکستانی پنجابی فلم ”شیراں دی جوڑی “کا چربہ نکلی خرم شہزاد خرم فلمی دنیا 1 25-03-08 04:39 AM
مشرف کو بطور صدارتی امیدوار اہل قرار دینے کےلئے آرڈینینس نہیں رہا محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger