واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


کراچی: ایمرجنسی اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف جیو کے دفتر کے باہر مظاہرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 08:39 AM   #1
کراچی: ایمرجنسی اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف جیو کے دفتر کے باہر مظاہرہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-11-07, 08:39 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف کراچی میں جیو کے دفتر کے سامنے صحافیوں نے مظاہرہ کیا ۔ احتجاج میں جیو کے کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ شرکاء سے کراچی پریس کلب کے صدر صبیح الدین احمد غوثی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شمیم الرحمن، ایسوسی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹس کے سیکریٹری جنرل فیصل عزیز خان اوردیگر صحافی تنظیموں کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔ مقررین نے میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کی اور جیو کی نشریات بحال کرنے اور پیمرا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ جیو کی نشریات معطل کر کے حکمرانوں نے لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل کیا ہے لیکن صحافی متحد ہیں۔ آزادیٴ صحافت کی جدوجہد تمام نجی ٹی وی چینلز پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور پیمرا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے تک جاری رہے گی ۔ صبیح الدین غوثی-: آزادی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ صحافیوں نے آزادیٴ صحافت کے لئے کوڑے کھائے، جیلیں بھگتیں اورآزادی حاصل کی اب بھی آزاد صحافت کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ فیصل عزیز خان -: جیو نیوز کو حکومت کو کھولنا ہی ہوگا اور پیمرا ترمیمی آرڈیننس واپس لینا ہوگا اس کے بغیر صحافی خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ حکومت کی بات تسلیم نہیں کرتے کہ یہ پروگرام بند کریں یا کسی پروگرام کے میزبان کو ہٹایا جائے۔ صحافتی اصولوں کے مطابق آزادیٴ صحافت حکومت کو پاکستان میں بحال کرنا ہوگی۔ شمیم الرحمن-: ایکشن پلان دے دیا گیا ہے جدوجہد جاری رکھی جائے اس وقت تک جب تک آزادی صحافت کے تقاضے پورے نہیں ہوجاتے۔ جیو نیوز کو بند رکھ کر حکومت نے دہرے معیار کا ثبوت دیا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 408
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, نیوز, ممکن, احتجاج, خلاف, خان, عزیز, صبیح, صحافیوں, صحافت, صحافتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:36 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM
اسلام آباد: میڈیا پر پابندیوں اور جیو کی بندش کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی کیمپ خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:41 AM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger